تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خالد خورشید کیخلاف تحریک عدمِ اعتماد اور انکی نااہلی کے معاملے کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،
ترجمان تحریک انصاف کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف نے گلگت بلتستان کی پارلیمانی پارٹی کو ہدایات جاری کر دیں ،پاکستان تحریک انصاف کے منتخب نمائندوں کو گلگت بلتستان اسمبلی میں واضح اکثریت حاصل ہے ،گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اہم ترین اجلاس طلب کر لیا گیا، چیئرمین تحریک انصاف کی ہدایات کی روشنی میں بھرپور سیاسی و پارلیمانی حکمتِ عملی مرتب کی جائے گی گلگت بلتستان کے عوام کے مینڈیٹ کی توہین، اور مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی کوششوں کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی گلگت بلتستان کے منتخب وزیراعلیٰ کیخلاف بیک وقت دوہری یلغار کا پورا مقابلہ کیا جائے گا
ترجمان تحریک انصاف کے مطابق تحریک انصاف وزیراعلیٰ خالد خورشید کی نااہلی کے فیصلے کے گہرے تجزیے کے بعد بھرپور قانونی حکمت عملی اختیار کرے گی گلگت بلتستان کونسل میں تحریک عدمِ اعتماد کے ضمن میں بھی منصوبہ بندی و تیاری کو حتمی شکل دیکر چیئرمین عمران خان کی منظوری کیلئے پیش کی جائے گی تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی وزراتِ اعلیٰ کے لئے متفقہ امیدوار کی نامزدگی کے عمل کو بھی مکمل کرے گی چیئرمین عمران خان کی باضابطہ منظوری سے وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار کا اعلان کیا جائے گا
ترجمان تحریک انصاف کے مطابق پاکستان میں آئین اور جمہوریت کا قتلِ عام جاری ہے ،وفاق اور آزاد جموں و کشمیر میں اکثریتی حکومتوں کا خون کرنے کے بعد آمریت کے کارندے گلگت بلتستان میں عوامی مینڈیٹ کو ذبح کرنے کیلئے آگے بڑھے ہیں منتخب نمائندوں کو پیسے کے لالچ اور بدترین انتقام کے خوف کی زنجیروں میں جکڑ کر جمہوریت کی آبرو ریزی کی رسم پروان چڑھائی جارہی ہے گلگت بلتستان کے عوام اپنے مینڈیٹ پر ڈالا جانے والا ڈاکہ ہرگز قبول نہیں کریں گے تحریک انصاف کو گلگت بلتستان میں فیصلہ کن اکثریت حاصل ہے، اقلیت میں بدلنے کے خواہاں سازش کار ناکام ہوں گے گلگت بلتستان کے عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں، اپنی حکومت پر حملے کا بھرپور جواب دیں گے،
گلگت بلتستان وزیراعلی جعلی ڈگری کیس کی بنا پر نااہل قرار دئے گئے۔چیف کورٹ گلگت بلتستان نے وزیراعلی خالد خورشید کو نا اہل قرار دے دیا
عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی