لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گزشتہ رات شروع ہونے والی بارش کا سلسلسہ وقفے وقفے سے ابھی بھی جاری ہے، جس سے نشیبی علاقے زیر آب ہیں، جبکہ پشاور میں بارش وآندھی کے باعث درخت گرنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
لاہور میں صبح سویرے ہونے والی بارش سے جل تھل ہوگیا اور شہر کے بیشتر مقامات پر سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں،شہر میں سب سے زیادہ بارش لکشمی چوک میں 234 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، اس کے علاوہ قرطبہ چوک پر 213، تاج پورہ 202، نشتر ٹاؤن 201، گلشن راوی 200، جوہر ٹاؤن 183، اپر مال 166 اور گلبرگ میں 163 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک کی بینکوں کو آمدن کے برابر ڈالرز کی ایل سی کھولنے کی اجازت
صرف لاہور ہی نہیں بلکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشوں سے کہیں موسم خوشگوار ہوا تو کہیں یہی بارش آفت ثابت ہوئی، گوجر انو الہ ، شیخوپورہ، قصور، جہلم، شکر گڑھ اورلیہ سمیت پنجاب کےدیگر شہروں میں بھی تیز بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ملتان میں بھی بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا جب کہ مالاکنڈ اور گردو نواح میں بادل جم کر برسے،
شرقپور شریف میں بارش کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، چونیاں شہر اور اس کے مضافات میں موسلا دھار بارش ہوئی، جبکہ شیخوپورہ شہر اور گردونواح میں بھی موسلا دھار بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبائی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، ریسکیو اور واسا کو نکاسی آب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات کردی محسن نقوی نے کہا کہ افسران فیلڈ میں نکل کر نکاسی آب کے کام کی نگرانی کریں، نشیبی علاقوں، شاہراہوں سے نکاسی آب کو یقینی بنایا جائے نکاسی آب کے کام میں کوتاہی قطعاً قابل قبول نہیں، لہٰذا اسے متعین وقت میں مکمل کیا جائے جب کہ ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے مؤثر مینجمنٹ کی جائے۔
راجہ اعظم وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نامزد
دارالحکومت مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں مون سون کی گزشتہ شام اور رات کے وقت ہونے والی بارش نے جل تھل ایک کردیاصوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق خیبرپختونخوا میں دو افراد شانگلہ اور ایک خاتون کرک میں جاں بحق ہوئیں، جبکہ مختلف حادثات میں 8 افراد زخمی ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، حادثات میں سات گھروں کو جزوی اور ایک گھر کو مکمل نقصان پہنچا ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد، فیصل آباد اور پشاور میں بھی موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہےمحکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آنے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے جب کہ سندھ، بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہےگا-
پاکستان کی بیرونی فنانسنگ، آئی ایم ایف کا91 ارب ڈالر کا ہوشربا تخمینہ
وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر وزیر اطلاعات و بلدیات عامر میر کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا عامر میر نے بارش کے دوران اہم اور مصروف شاہرات پر نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیااس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات کے ہمراہ صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ اظفر علی ناصر بھی موجود تھے-
عامر میر نے محکمہ بلدیات کے متعلقہ اداروں کو بروقت نکاسی آب کی ہدایت کی کہا کہ شہر بھر میں صبح سے اب تک 285 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوچکی ہےحالیہ سالوں میں جولائی کے پہلے ہفتے میں کبھی اتنی بارش نہیں دیکھی گئی تمام متعلقہ محکمے بارش کے دوران مسلسل اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ٹریفک کی روانی کے لیے مصروف شاہرات سے نکاسی آب کا عمل مسلسل جاری ہے محکمانہ عملہ مکمل مشینری کے ساتھ تندہی سے اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہے شہریوں کی سہولت کے لیے بروقت خدمات کی فراہمی کے لیے تمام تر افرادی قوت بروئے کار لائی جا رہی ہے۔
صوبائی وزیر نے فیلڈ میں مسلسل فرائص سر انجام دینے والے عملہ کی حوصلہ افزائی کے ساتھ کام جاری رکھنے کی ہدایت کی-