سرگودھا،باغی ٹی وی(ملک شاہ نواز جالپ نامہ نگار )ڈی پی او محمد فیصل کامران کی زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلہ میں لائسنسداران کے ساتھ میٹنگ ،دوران میٹنگ لائسنسداران کو حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز سے آگاہ کیا گیا ،لائسنسداران کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی
ڈی پی او نے کہا کہ ہم سب نے ملکر محرم الحرام میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنا ہے،مجالس و جلوس کے اوقات کو محدود رکھا جائے اور منظور شدہ اوقات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے،منتظمین عزاء داری ضلعی انتظامیہ سے مسلسل رابطہ میں رہیں گے تاکہ مجلس و عزاداری کا مناسب انتظام کیاجاسکے،رضاکاران/سکاؤٹس کے ذریعے ایس او پیز پر عملدرآمدکو یقینی بنایا جائے
ڈی پی او نے مزید کہا کہ جلوس ومجالس کے دوران حکومت کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر پابندی کو یقینی بنایا جائے
اشتعال اور نفرت انگیز تقاریر یا تحریری مواد کی اشاعت کے خلاف حسب ضابطہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،جلوس کو تنگ اور محصور مقامات پر رکنے نہ دیا جائے ،محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے
Shares:







