سرگودھا،باغی ٹی وی(ملک شاہ نواز جالپ نامہ نگار )سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو جرم ثابت ہونے پر 30 سال قید ،جائیداد ضبط کرنے اور 50 ہزار روپے جرمانے کا حکم سنادیا، مقدمہ کی سماعت کے بعد مجرم کو سخت سکیورٹی میں جیل منتقل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کاؤنٹر ٹیرایزم ڈیپارٹمنٹ نے 27مارچ2023 کو سرگودھا کے قصبہ حیدر آباد ٹاؤن کی گلی نمبر 5 کے رہائشی کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے طاہر محمود نامی دہشت گردی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے بارودی مواد، ڈیٹو نیٹر، سیفٹی فیوز، پسٹل برآمد کیا تھا جس کا مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحٹ سی ٹی ڈی تھانہ سرگودھا میں درج کیا گیا تھا ۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ندیم طاہر سید نے دہشت گردی کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم طاہر محمود کو مجموعی طور پر 30 سال قید ، جائیداد ضبط کرنے اور 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا۔مقدمہ کی سماعت کے بعد مجرم کو سخت سکیورٹی میں جیل منتقل کردیا گیا۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں