آرمی ایکٹ ملزم کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے،وفاقی وزیر قانون

انتخابات وقت پر ہوں گے اور جمہوریت کو مضبوط کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
0
41

وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے کینیڈا کی ہائی کمشنر لیسلی سکینلون کی ملاقات ہوئی ہے،

ملاقات میں کان کنی کے منصوبوں کے حوالے سے کینیڈا اور پاکستان کے درمیان شراکت داری اور تعاون کے طویل مدتی فوائد پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے مطابق وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ آرمی ایکٹ اور اس کے تحت بنائے گئے قوانین ملزم کے حقوق کی ضمانت دیتے ہیں۔

وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے دنیا میں بڑھتے ہوئے اسلام فوبیا پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی اسلام فوبیا کی واضح مثال ہے۔حکومت نے اپنا پیغام پہنچانے اورمعاملات کو حدود میں رکھنے کے لیے احتجاج میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کنیڈین ہائی کمشنر نے کہا کہ کینیڈین حکومت اسلامو فوبیا کے خلاف خصوصی مینڈیٹ حاصل کرنے کے لیے اس پر زور دے گی۔ وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ انتخابات وقت پر ہوں گے اور جمہوریت کو مضبوط کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں‌ آگئے، ریفرنس کی خبروں‌ پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا

سپریم کورٹ میں گن اینڈ کنٹری کلب کیس کی سماعت، عدالت نے دیا حکومت کو بڑا جھٹکا

گن اینڈ کنٹری کلب سے متعلق کیس کی سماعت،سپریم کورٹ کا بڑا حکم

Leave a reply