نوراں مخدوم کا لکھا ہوا اور سراج الحق کی ڈائریکشن میں بنا ڈرامہ تیرے بن نے مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑ دئیے ہیں.اس ڈرامے میں مرکزی کردار یمنی زیدی اور وہاج علی نے کئے ہیں. شائقین نے وہاج اور یمنی کی جوڑی کوبہت سراہا ہے. ڈرامے کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ تیرے بن سیزن ٹو بھی بنایا جائیگا.یمنہ زیدی کا کردار پہلے نیلم منیر اور اقراء عزیز کو دیا گیا تھا لیکن انہوں نے یہ کردار کرنے سے منع کر دیا تھا، یمنی زیدی کہتی ہیں کہ مجھے جب یہ کردار آفر ہوا اس سے پہلے اسکو دو بڑی اداکارائیں رد کر چکی تھیں ،
اسلئے میں نروس تھی اور کشمکش میں تھی کہ میں کیا کروں لیکن ڈائریکٹر نے مجھے رضامند کر لیا. مجھے وہاج اور اس ڈرامے کی پوری کاسٹ کے ساتھ کام کرکے بہت مزا آیاہے. ”تیرے بن سیزن ٹو کا اعلان تو کر دیا گیا ہے لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ اس ڈرامے کی شوٹنگ کب شروع ہو گی اور سیزن ٹو میں کن اداکاروں کی جگہ نئے فنکار لئے جائیں گے. ”یاد رہے کہ تیرے بن ڈرامہ حالیہ وقتوں کا سپر ہٹ ڈرامہ ہے.