معروف کرکٹر کی گزشتہ روز ایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں ان کو دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سڑک کے پانی میں چل رہے ہیں اور اس کے بعد وہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر جا رہے ہیں اور سڑک پانی سے بھری پڑی ہے اور ان کی گاڑی لوگوں‌ پر پانی پھینکتی جا رہی ہے جسے وہاب ریاض خود ہی ڈرائیو کررہےہیں. یہ وڈیو وائرل ہوتے ہی مشی خان سمیت بہت سارے فنکاروں نے وہاب ریاض کے اس عمل کو ناپسند کیا.

جب وہاب ریاض سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئے اور ان پر جم کر تنقید ہونے لگی تو انہوں نے ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر لگائی جس میں انہوں نے مداحوں سے معافی مانگ لی انہوں نے لکھا کہ ”ہر تصویر کے دو رخ ہوتے ہیں میری اس وڈیو کے بھی اصل رخ کو کسی نے دیکھناہی نہیں چاہا” بلکہ مجھے تنقید کا نشانہ بنا ڈالا، کل جو بھی ہوا وہ غیر ارادی طور پر ہوا، اور لوگوں‌نے میری وڈیو کا غلط مطلب لیا. جس کےلئے میں معافی مانگتا ہوں. وہاب ریاض نے لکھا کہ اس ملک کو بہتر بنانے کےلئے ضروری ہے مثبت باتیں پھیلائی جائیں نیگیٹو باتوں پر انرجی ضائع نہیں‌کی جانی چاہیے.

ممتاز نے کس کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے؟

ناصر چینیوٹی کیری آن جٹا 3 کی کامیابی پر خوش

عالمگیر ترین کی خود کشی اور نازش جہانگیر کا رد عمل

Shares: