اداکار مرحوم بلال جن کی حال ہی میں منی بیک گارنٹی ریلیز ہوئی اس میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا، مرحوم بلال اس کے علاوہ یوفونز کے متعدد ایڈز میں بھی نظر آچکے ہیں، مرحوم بلال گزشتہ روز پہنچے اللہ یار 10فلاورز کے پریمئیر میں. انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایکٹنگ کیرئیر کو بنانے کےلئے بہت محنت کی ہے، اپنے سر کے بالوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے بالوں کا سٹائل قدرتی ہے ، میں اسکو تبدیل نہیں کرتا، ان سے سوال ہوا کہ آپ کو بھاری معاوضہ دیا جائے تو کیا بالوں کو سٹریٹ کر لیں گے
تو انہوں نے کہاکہ پیسے کے لئے کچھ کر سکتا ہوں یہاں تک کہ سر کے بال شیو بھی کر سکتا ہوں. انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوتی ہے کہ لوگ میری اداکاری کو سراہتے ہیں اور مجھے پہچانتے ہیں. مرحوم بلال نے کہا کہ میں وکالت بھی کرتا ہوں وقت ملے تو اداکاری بھی کر لیتا ہوں، لیکن میںجب بھی سکرین پر آتا ہوں اپنے مداحوں کا بہت سارا پیار ملتا ہے جس کےلئے میں ان کا ہمیشہ شکر گزار رہوں گا، میں آج جو بھی ہوں اپنے مداحوں کی وجہ سے ہی ہوں.