عاشر وجاہت جو کہ معروف ڈائریکٹر وجاہت رئوف اور پرڈیوسر شازیہ وجاہت کے بیٹے ہیں ان کی 14 جولائی کو فلم جان ریلیز ہونے جا رہی ہے، عاشر وجاہت نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میرے والد ایک بڑے ڈائریکٹر ہیں لیکن وہ جو فلمیں بناتے ہیں ان میں ہیروز کی عمر مجھ سے تھوڑی زیادہ ہی ہوتی ہے، میں نے ان کے ساتھ ویسے تو بہت کام کیا ہے لیکن کسی فلم میں کام نہیں کیا. لیکن وہ حوصلہ افزائی ضرور کرتے ہیں. مجھے جب فلم جان آفر ہوئی تو میرے والدین نے خوشی اظہار کیا اور کہا کہ مجھے یہ فلم کرنی چاہیے.
عاشر نے کہا کہ فلم جان کا موضوع بہت اچھا ہے اس میں کنٹرورسی والی کوئی بات نہیں ہے ، میرا کردار بھی اس میں بہت ہٹ کر ہے اور مختلف ہے. ہم سب نے مل کر بہت محنت کی ”ہے امید ہے کہ شائقین کو ہمارا کام ضرور پسند آئیگا”. انہوں نے کہا کہ میرے والدین نے صرف ایک دن سیٹ پر آ کر دیکھا تھا مجھے کام کرتا دیکھ کر وہ واپس چلے گئے اور مجھے نصیحت کی کہ کبھی بھی خود کو اسٹیبلش ماں باپ کا بیٹا سمجھ کر کام نہ کرنا بلکہ یہ سمجھ کر کام کرنا ہے کہ انڈسٹری میں آپ نئے ہو اور آپ کو ترقی حاصل کرنے کےلئے بہت محنت کرنی ہے.