پرویز الہٰی کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور

ایف آئی اے نے عدم تعاون کا رویہ اپنایا
0
44
FIA

لاہور کی بینکنگ کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ کی بعد ازگرفتاری درخواست ضمانت منظور کرلی۔

باغی ٹی وی : بینکنگ کورٹ کے جج اسلم گوندل کی عدالت میں پرویز الہی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ،دوران سماعت بینکنگ کورٹ کے جج اسلم گوندل نے فیصلہ سناتے ہوئےکہا کہ ایف آئی اے نے عدم تعاون کا رویہ اپنایا، عدالتی حکم کے باوجود ایف آئی اے نے ریکارڈ پیش نہیں کیا فیصلے میں عدالت نےسابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو 5 لاکھ روپےکے ضمانتی مچلکےجمع کروانےکا حکم دیا –

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے پرویز الہیٰ کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے انہیں 26 جون کو جیل سے رہائی کے بعد منی لانڈرنگ کےکیس میں ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا ایف آئی اے نے پرویز الہیٰ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جسے عدالت نے مسترد کردیا تھا،ایف آئی اے نے پرویز الہیٰ کو 5 کمپنیوں کے ذریعے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔

اسلامی تعلیمات سےمتاثرہوکراسلام قبول کیاہے،سیر کے دوران آیا صوفیا میں اسلام قبول کرنے والا روسی …

بعد ازاں پرویز الہیٰ نے مقدمات کی تفصیلات اور حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا، درخواست میں ایف آئی اے اور پولیس سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ چوہدری پرویز الہیٰ سابق وزیراعلی پنجاب رہے، ان کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، عدالت مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے اور منی لانڈرنگ مقدمےمیں حفاظتی ضمانت منظور کرے۔

یوکرینی وزیر خارجہ رواں ہفتے پاکستان کا ہنگامی دورہ کریں گے

Leave a reply