اسلامی تعلیمات سےمتاثرہوکراسلام قبول کیاہے،سیر کے دوران آیا صوفیا میں اسلام قبول کرنے والا روسی سیاح

دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے روسی سیاح کا اسلامی نام احمد دنیز رکھا گیا ہے
Islam

انقرہ:استنبول کی تاریخی مسجد آیا صوفیا میں روسی سیاح نے اسلام قبول کرلیا۔

باغی ٹی وی : ترک میڈیا کے ٹوئٹراکاؤنٹ پر مسجد آیا صوفیا میں روسی سیاح کے کلمہ شہادت پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے،ویڈیو میں سیروسیاحت کی غرض سے آئے روسی سیاح کو کلمہ پڑھ کردائرہ اسلام میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔


ترک میڈیا کے مطابق دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے روسی سیاح کا اسلامی نام احمد دنیز رکھا گیا ہے احمد دنیز سیرو سیاحت کی غرض سے آیا صوفیا آئے تھے لیکن مسجد میں امام صحیح بخاری کا درس دے رہے تھے ، روسی سیاح نے درس سننے کے بعد نے امام کے پیچھے کلمہ پڑھتے ہوئے اسلام قبول کرلیا۔

یوکرینی وزیر خارجہ رواں ہفتے پاکستان کا ہنگامی دورہ کریں گے

اسلام قبول کرنے والے روسی سیاح احمد نے کہا ہے کہ میں یہاں سیر کی غرض سے آیا تھا لیکن یہاں آکر جب درس سنا تو اسلام قبول کرنے کی خواہش پیدا ہو گئی ،میں نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کیا ہے-

قبل ازیں روان برس اپریل میں فلپائن کے دارالحکومت منیلا کی رہائشی زینب 8 سال سے بھی زیادہ عرصہ قبل متحدہ عرب امارات منتقل ہوئی تھی اور مساجد سے آنے والی اذان کی آواز سے متاثر رہتی تھیں زینب نے بتایا تھا کہ دراصل میں نے جب بھی اذان سنی مجھے سکون محسوس ہوا، درحقیقت میں نے اذان کے کچھ الفاظ حفظ بھی کیے، مجھے اذان کی وجہ سے اسلام میں دلچسپی ہوئی اور میں نے اسلام قبول کرلیا –

وزیراعظم شہباز شریف کا بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطہ

Comments are closed.