وزیراعظم شہباز شریف کا بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطہ

بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا
0
62
pakistan

وزیراعظم شہباز شریف کی بل گیٹس سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے۔

باغی ٹی وی: دوران گفتگو شہباز شریف نے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاﺅنڈیشن کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ پولیو کا خاتمہ، غذائی مسائل پر قابو پانا ہماری اولین ترجیح ہے وسائل میں سب کی شمولیت کے لئے خصوصی توجہ دے رہے ہیں، مل کر جاری تعاون کو مزید بہتر اور نتیجہ خیز بنانا چاہتے ہیں بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بھرپور مدد جاری رکھیں گے۔

سعودی عرب نے اسٹیٹ آف پاکستان میں 2 ارب ڈالر ڈپازٹ کردیئے،اسحاق ڈار

اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی وزیراعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، پاکستان میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے تحت جاری صحت اور سماجی شعبے کے پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا گیا بل گیٹس کے ساتھ ٹیلیفونک رابطے میں وزیراعظم نے ملک میں پولیو کے خاتمے کے لئے فاؤنڈیشن کے تعاون اور مدد کو سراہا تھا جبکہ شہباز شریف نے 2022 میں پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد میں حالیہ اضافے پر گہری تشویش کا اظہار بھی کیا۔

برطانوی حکومت کی اپنے شہریوں کیلئے پاکستان میں سفرکےبارے میں نئی ہدایات جاری

شہباز شریف نے کہا تھا کہ تمام شعبوں میں فاؤنڈیشن کے ساتھ شرکت داری کو مستحکم بنانے کے خواہش مند ہیں، وفاقی حکومت پولیو کے حوالے سے خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں خصوصی ایمرجنسی رسپانس پلان نافذ کر رہی ہے بل گیٹس نے صحت کے شعبے میں پاکستان کیلئے مکمل سپورٹ کا اعادہ کیا۔

نصیر آباد کے میونسپل حکام ” کفن چور” نکلے

Leave a reply