مزید دیکھیں

مقبول

عوام کو بدتہذیبی اور بدتمیزی نے کچھ نہیں دیا، مریم نواز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے...

قومی مفاد مقدم،ذاتی اور سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھیں،صدر مملکت

پارلیمنٹ ہاؤس میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا.پارلیمنٹ...

حافظ آباد : نئی نویلی دلہن کےاندھے قتل کا معمہ حل، سفاک شوہر گرفتار

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبر نگارشمائلہ) تھانہ صدر حافظ...

لاہور: گھر میں آگ لگنے کے باعث 10 افراد جھلس کر جاں بحق

لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں گھر میں آگ لگنے کے باعث 10 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

باغی ٹی وی : ریسکیو ذرائع کے مطابق بھاٹی گیٹ کے علاقے محلہ سمیاں میں گھر میں اچانک آگ لگ گئی اس دوران گھر کے مکین سو رہے تھے کہ آگ نے گھر کو مکمل طور پر لپیٹ میں لے لیاواقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں 6 بچے، 3 خواتین اور 1 مرد شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ نے مکان کی تینوں منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا اور آگ کے باعث گھر کے تمام افراد پچھلے کمرے میں محصور ہو گئے تھے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے آگ پر قابو پالیا ہے، عمارت میں ممکنہ طور پرموجود افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

جہلم میں سلنڈر پھٹنے سے 3 منزلہ عمارت گرگئی، 25 افراد کے دبے ہونےکا خدشہ،3 افرادجاں بحق

پولیس ذرائع کے مطابق گھر میں آگ لگنے کا واقعہ ممکنہ طور پر فریج کا کمپریسر پھٹنے کے باعث پیش آیا تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

قبل ازیں جہلم میں جی ٹی روڈ پر 3 منزلہ ہوٹل میں سلنڈر پھٹنے سے عمارت گرگئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے 7 افراد کو ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا ملبے سے تین افرادکی لاشیں نکالی گئیں، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سیالکوٹ:تھانہ کینٹ کےعلاقہ لاری اڈا پر2 موٹر سائیکل سواروں کی پولیس پر فائرنگ ایک …