مذاہب کےاحترام سےمتعلق پاکستان کیجانب سےاقوام متحدہ میں پیش قرارداد پرآج ووٹنگ کاامکان

امریکا، برطانیہ اور فرانس کی جانب سے قرارداد کی مخالفت کا خدشہ ہے
0
44
UN

تمام مذاہب کے احترام سے متعلق پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پیش قرارداد پر آج ووٹنگ کاامکان ہے-

باغی ٹی وی :سوئیڈن کی مسجد کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی کے تناظر میں تمام مذاہب کے احترام سے متعلق پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پیش قرارداد پر آج ووٹنگ کاامکان ہے تاہم امریکا، برطانیہ اور فرانس کی جانب سے قرارداد کی مخالفت کا خدشہ ہے۔

ایران اور پاکستان سمیت مسلم ممالک کا کہنا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی تشدد پر اکسانے کے مترادف ہے اور سویڈن میں ان سلسلہ وار واقعات کے بعد دنیا بھر میں ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

مذاہب کےاحترام سےمتعلق پاکستان کیجانب سےاقوام متحدہ میں پیش قرارداد پرآج ووٹنگ کاامکان

منگل کو اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے میں گزشتہ مہینے کے تازہ ترین واقعے کے جواب میں دائر کی گئی ایک تحریک میں، ممالک سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے قوانین پر نظرثانی کریں اور ایسے خلا کو ختم کریں جو "مذہبی منافرت کی وکالت اور کارروائیوں کی روک تھام اور قانونی کارروائی میں رکاوٹ بن سکتے ہیں-

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں قرآن کریم کی بے حرمتی سمیت مذہبی منافرت کی ہرقسم کی مذمت کی گئی ہے اور زور دیا گیا ہے کہ ایسے واقعات میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائےایسے قوانین بنائے جائیں تا کہ بے حرمتی کے واقعات میں ملوث عناصر کوسزا دی جائے۔ منافرت، دشمنی اور تشدد پر اکسانے والوں سے بھی نمٹا جائے۔

کویت کا سویڈش زبان میں قرآن کریم کے ایک لاکھ نسخے شائع کرنے کا اعلان

قرارداد میں اقوام متحدہ کی کونسل کے سربراہ سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ مختلف ممالک کے قوانین میں خامیوں کی نشاندہی کریں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ویڈیو لنک پر خطاب میں کہا کہ قرآن کریم کی بے حرمتی اس تصور کے ساتھ کی گئی کہ اس شخص کے خلاف قانونی کارروائی نہیں ہوگی رائے کے اظہار کی آزادی ناگزیر ہے مگر منافرت پر مبنی تقریر کا دفاع نہیں کیا جا سکتا۔

فرانس کے سفیرنے کہا کہ انسانی حقوق لوگوں کا تحفظ کرتے ہیں، مذاہب، عقائد یا ان کی علامتوں کا نہیں، اقوام متحدہ یا کسی ملک کو یہ حق نہیں کہ وہ بتائے کہ کیا چیز مقدس ہے برطانوی سفیر نے کہا کہ یہ واضح کرنا مشکل ہے کہ کہاں آزادی اظہار ناقابل قبول ہو جاتا ہے جبکہ امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکا اس مسودے کے خلاف ووٹ دے گا۔

یونان کشتی حادثہ؛ تحقیقات میں کوسٹ گارڈ کی غفلت کا انکشاف

واضح رہے کہ رہےکہ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر عید الاضحیٰ کے روز قرآن پاک کو نذرآتش کرنے اور بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا تھا اسٹاک ہوم کی پولیس نے عراق سے تعلق رکھنے والے شہری کو کئی بار قرآن پاک نذر آتش کرنے کی اجازت دینے سے انکار کیا تھا لیکن مقامی عدالت نے پولیس کے فیصلے کو آزادی اظہار رائے کے خلاف قرار دیا مقامی پولیس نے شہری کو عید کے روز شہر کی مرکزی جامع مسجد کے باہر مظاہرے کی اجازت دی جس کے بعد ملعون نے قرآن پاک کو نذر آتش کیا اور مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کی۔

سعودی عرب نے آئی سی اے او کی اعلیٰ کمیٹیوں میں سے ایک کی …

Leave a reply