روس میں ایسٹ اکنامک فورم کے موقع پربھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم کے دفتر کے ایک ٹوئٹ میں کہا گیا ”ولادیووستک میں میٹنگ جاری ہے۔ میٹنگ میں مودی اور مہاتیر محمد نے ہندوستان اور ملائیشیا کے مابین تعاون کوبہتر بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا“۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مودی نے مہاتیر محمد کے ساتھ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔ ذاکر نائیک منی لانڈرنگ کے معاملہ میں ہندوستان کو مطلوب ہیں۔
قبل ازیں مودی نے جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے سے ملاقات کی اور متعدد ایشو ز پر تبادلہ خیال کیا۔
یاد رہے کہ بھارت نے گذشتہ برس بھی ملائیشیا سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی حوالگی کا مطالبہ کیا تھا جسے ملائیشیا نے مسترد کر دیا تھا۔