وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم کون ہوگا ابھی اس کا فیصلہ نہیں ہوا ہے، نگراں حکومت 60 سے 90 روز میں انتخابات کرادے گی۔ نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سال سوا سال سے پراکسی وار کر رہے ہیں، اداروں کا ردعمل جانچنے کے لیے یہ اپنے لوگوں سے ٹویٹ کراتے ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ پاکستان غیرمستحکم رہے۔
خواجہ آصف نہر میں چھلانگیں کب سے لگا رہے ہیں؟
بغیر سیکیورٹی کے خواجہ آصف کی نہر میں چھلانگیں pic.twitter.com/UctoUJRSO0— Geo News Urdu (@geonews_urdu) July 13, 2023
وزیر دفاع نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے صرف دفاعی اداروں کو ہدف بنایا ہوا ہے،9 مئی کو زیادہ تر دفاعی اداروں کو نشانہ بنایا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی کو جتنا ریلیف عدلیہ سے ملا آج تک کسی کو نہیں ملا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا ایجنڈا چیئرمین پی ٹی آئی پورا کررہے ہیں، اسرائیل کو فکر ہے پاکستان میں ان کا ایجنڈا روکا جا رہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
کبری خان اور میں شادی نہیں کررہے گوہر رشید
فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
علی امین گنڈاپور کے گھر کی بجلی واجبات کی عدم ادائیگی پر کاٹ دی گئی
ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں مزید بہتری
شہر یار آفریدی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں
ان کا مزید کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کون ہوگا ابھی اس کا فیصلہ نہیں ہوا، نگراں حکومت 60 سے 90 روزمیں انتخابات کرادے گی۔ وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے افغانستان کی جنگ اپنی سرزمین پر لڑی ہے، افغان حکومت اپنی سرزمین کسی اور ملک میں دہشت گردی کے لیےاستعمال نہ ہونے دے۔