سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے گزشتہ دنوں اداکارہ یمنہ زیدی کو اور ریٹڈ قرار دیا، ماہرہ خان کے کام کا طریقہ نہیں پسند اور منیب بٹ کو نہیں جانتی کہا، اس کے بعد ان کو لیا گیا آڑھے ہاتھوں ، سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا. بہت سارے اداکاروں نے نادیہ کے حق میں بات کی ، وسیم عباس بھی پیچھے نہیں رہے ، انہوں نے بھی نادیہ افگن کے حق میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ نادیہ افگن کی اپنی مرضی ہے وہ اپنی نظر سے دیکھتی ہیں اگر ان کو کوئی آرٹسٹ اور ریٹڈ لگتا ہے تو یہ ان کی رائے ہے،
ہم میں سے کسی کا بھی حق نہیں ہے کہ وہ نادیہ کو اپنی رائے کا اظہار کرنے پر تنقید کا نشانہ بنائے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرا بیٹا علی عباس انڈر ریٹڈ ہے، میں نے آج تک اپنے بچوں کے لئے کسی سے کام نہیں مانگا، انڈسٹری کے ڈائریکٹرز پرڈیوسرز موجود ہیں کسی سے بھی پوچھا جا سکتا ہے کہ میں نے کبھی بھی کسی کو ایک فون کال کی ہو کہ میرے بچوںکو کام دے دیں. میرے بچے آج جو بھی ہیں اپنی جدوجہد اور اپنے کام کی وجہ سے ہیں.







