کیس احتساب عدالت کیوں منتقل کیا گیا، زرداری سپریم کورٹ پہنچ گئے

0
35

سابق صدرآصف علی زرداری نے جعلی اکاونٹس کیس کو احتساب عدالت منتقل کرنے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آصف علی زرداری کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں جعلی اکاونٹس کیس کو بینکنگ کورٹس سے احتساب عدالت میں منتقلی کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے. ،‌آصف علی زرداری کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری پیپلز پارٹی کے صدر ہیں اور صدر پاکستان بھی رہے ہیں،آصف زرداری کوسیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجاتا رہا ہے،وہ جیل میں بھی رہے ،دائر کی گئی درخواست میں مزید کہا گیا کہ آصف زرداری من گھڑت اور جھوٹے مقدمات سے بری ہوئے ہیں ،ایف آئی اے نےجعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کا آغاز کیا،آصف زرداری کوعبوری چالان میں ملزم نہیں بنایا گیا،سپریم کورٹ نےجعلی اکاؤنٹس معاملے کی جےآئی ٹی سےتحقیقات کرائیں .اپیل میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ جھوٹے اور من گھڑت جعلی اکاؤنٹس کیس سے آصف زرداری کو الگ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے گزشتہ برس 6 جولائی کو بینکنگ کورٹ میں جعلی اکاؤنٹس کیس کا مقدمہ دائر کیا تھا آصف زرداری اور فریال تالپور نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ضمانت لے رکھی ہے . بینکنگ کورٹ نے 15 مارچ 2019 کو میگا کیس اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم دیا تھا جہاں احتساب عدالت کے جج ارشد ملک سماعت کر رہے ہیں .

Leave a reply