اداکار ہمایوں سعید کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا ہے جو ٹی وی پر آئیں تو دھوم مچا دیتے ہیں اگر فلموں میں آئیں تو باکس آفس پر راج کرتے ہیں. ہمایوں سعید آخری بار ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو میں نظر آئے تھے اس کے بعد وہ فلموں میں نظر آئے ہیں ابھی تک ڈراموں میں نہیں. ان کے پرستاروں کے لئے خوشخبری ہے کہ جلد ہی وہ ان کی ٹی وی سکرینز پر ہوں گے. جی ہاں ، ہمایوں سعید ڈرامہ سیریل جنٹلمین میں دکھائی دینے والے ہیں اس میں ان کے ساتھ یمنہ زیدی ہوں گی، اور یہ دونوں پہلی بار ایک ساتھ سکرین شئیر کرنے جا رہے ہیں ، دونوں کے مداح ان کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے بے چین ہیں.
”جنٹلمین ڈرامے کو ان کے ساتھی خلیل الرحمان قمر لکھ رہے ہیں” جبکہ پروڈیوس ان کی اہلیہ ثمینہ ہمایوں اور ان کی بیٹی ثناء شاہنواز کررہی ہیں. یہ ڈرامہ گرین انٹرٹینمنٹ پر دکھایا جائیگا. اگر ہمایوں سعید ایک بہترین اداکار ہیں تو یمنہ زیدی بھی ایک منجھی ہوئی اداکارہ ہیں. ان کا حال ہی میں ڈرامہ سیریل تیرے بن اختتام پذیر ہوا ہے اس میں انہوں نے جو اداکاری کی ہے اس پر خوب داد سمیٹی ہے.