پرویزخٹک سے سینٹ ایڈجسٹمنٹ حیرانی کی بات نہیں ہوگی. علیم خان

0
33
Abdul Aleem Khan

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی میں رہنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پی ٹی آئی میں سب دوست خواب کےتحت اکٹھےہوئےتھے،ہم سب سمجھتےتھےملک کوخوبصورت بنائیں گے،جن لوگوں نےعملی زندگی میں کچھ نہ کیاہووہ خیالوں میں ہوتےہیں۔ جبکہ ایک انٹرویو میں آئی پی پی کے صدرعبدالعلیم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ سب نے جدوجہدمیں اپناحصہ ڈالا،پرویزخٹک کابھی اس جدوجہد میں کردارہے،9 مئی کےبعدپی ٹی آئی میں رہنےکا سوال ہی پیدانہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نےلوگوں کوایک پلیٹ فارم دیا،ہم نےپرویزخٹک کوبھی دعوت دی تھی،ان کی پارٹی کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا،کوئی جماعت ملک کی خدمت کرسکتی ہے توان کا حق ہے ، پرویزخٹک نے پارٹی بنائی ہے تومنشوردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی پی بننےسےقبل ہمارے 2 لوگ حکومت کاحصہ تھے اورپی ڈی ایم اتحاد کوسپورٹ کررہےتھے ، وہ سمجھتےتھےایک ماہ پہلےحکومت کاساتھ چھوڑنےسے شرمندگی ہوگی ، لہٰذاحکومت کی مدت پوری ہونےتک رہنےدیاجائے،وہ چاہتےتھےایک ماہ پہلےاستعفیٰ نہ دلوایاجائے۔ صدرآئی پی پی نے کہا کہ پرویزخٹک اورہماری وکٹ الگ الگ ہےپرویزخٹک سےکوئی اختلاف نہیں، پرویزخٹک سےکوئی رابطےمیں ہے تووہ دوسری جماعت کوپسند نہیں آئےگا، جوہمارےساتھ آناچاہتے ہیں ان کارابطہ دوسری جماعتوں کواچھانہیں لگتا،انہیں معلوم ہےمزید لوگ ہمیں جوائن کررہے ہیں، انہیں ہماری پارٹی بننےکی خوشی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہرسیٹ پراپناامیدوارکھڑا کررہےہیں ، کسی اتحادمیں نہیں،ن لیگ کےخلاف الیکشن لڑرہے ہیں ، پرویز خٹک سےسیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوجائے توحیرانی کی بات نہیں ، ہمارے پاس زیادہ ترپنجاب کےلوگ ہیں،جبکہ گلگت بلتستان،بلوچستان اورسندھ سےبھی لوگ رابطے میں ہیں،پی ڈی ایم اورپی ٹی آئی کےخلاف الیکشن لڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ٹکٹ کیلئےامیدوارکی عمرپوچھتےتھے ، بتایا جاتاتھا 30 سال سےکم عمر ہے تو کہتے تھے ٹکٹ دےدو، ٹکٹ دیئے تونتیجہ آیا امیدواروں کے 2 ، 3 ہزارووٹ نکلے،ہمارے پاس جو لوگ آئےاس سےآئی پی پی کوفائدہ ہوا،پی ٹی آئی خاتمےکی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے50 لاکھ گھر، ایک کروڑنوکریوں کاوعدہ کیاتھا،ایک کروڑمیں سےایک لاکھ نوکریوں کاتوبتا دیتے،50لاکھ میں سے500 گھربھی بنائےہیں توٹھیک ہے، 50 لاکھ گھرکامطلب شاید کراچی جتنے2 شہرہوں، کراچی جیسے 2 شہر5 سال میں کیسےبنا سکتےتھے؟

صدر آئی پی پی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کوکہاتھا 50 لاکھ گھربننا ممکن نہیں،معلوم نہیں چیئرمین پی ٹی آئی کو50لاکھ گھرکامشورہ کس نےدیا،جن لوگوں نےعملی زندگی میں کچھ نہ کیا ہووہ خیالوں میں ہوتےہیں۔ عبدالعلیم خان نےکہا کہ جس کسان کےپاس بڑی زمینیں نہیں،انہیں ریلیف دیناچاہتےہیں،کم ازکم تنخواہ 50 ہزارروپے کریں گے،غریب کابجلی کابل300 یونٹ مفت ہوناریلیف ہے،حکومتیں صرف خرچہ کرتی ہیں،300 یونٹ تک مفت بجلی ہمارےمنشورکاحصہ ہے،کچھ لوگوں نے پوچھا بجلی کیسےمفت کریں گے؟ ہم نےکہا بی آئی ایس پی کےتحت 500 ارب روپےہیں، ان 500 ارب کو1500سے2 ہزارارب تک لےکرجائیں گے،حکومت کوفنڈزبڑھانےچاہئیں۔

Leave a reply