سعودیہ کے معروف عالم دین اور جدہ کی ایک مسجد کے امام عاصم الحکیم نےیوٹیوب سے حاصل ہونے والی کمائی کو حرام قرار دے دیا ہے جبکہ ٹوئیٹر پر عبد المقتدر نامی صارف نے سعودی عالم عاصم الحکیم سے ایک ٹوئیٹ میں سوال کیا کہ یوٹیوب کی کمائی حرام ہے یا پھر حلال تو اس پر جواب دیتے ہوئے معروف عالم نے موقف اپنایا کہ یوٹیوب سے حاصل ہونے والی کمائی حرام ہے.
It is haram https://t.co/S0lGLEZjYj
— Assim Alhakeem (@Assimalhakeem) July 12, 2023
جبکہ خیال رہے کہ مولانا عاصم الحکیم نے اس بارے میں مزید کوئی بات نہ کی کہ کیسے یہ کمائی حرام ہے لیکن مزے کی بات یہ ہے کہ جس یوٹیوب کی کمائی کو مولانا صاحب نے حرام قرار دیا اسی یوٹیوب پر خود کا چینل بھی موجود ہے اور چار قبل دیا گیا یوٹیوب بارے ایک بیان بھی موجود ہے.
واضح رہے یوٹیوب بارے اپنے بیان میں سعودی عالم نے کہا تھا کہ آج کے معاشرے میں یوٹیوبر ہونا نوجوانوں کا بڑا مشغلہ بنتا جارہاہے لیکن اسلامی نقطہ نظر سے یوٹیوب سے کمائی کرنا بالکل حرام نہیں ہے کیونکہ اس کا انحصار یوٹیوبر کے مواد پر ہے جو وہ یوٹیوب پر اپلوڈ کرتا ہے، اگر کوئی یوٹیوبر یوٹیوب پر حرام کانٹینٹ جیسے میوزک ، خاتون ، نازیبا گفتگو، فحاشی اور بے حرمتی پر مشتمل مواد ہو اپلوڈ کرے تو اس سے حاصل ہونے والی آمدنی حرام تصور ہوگی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل
سیما جسم فروش خواتین کی طرح بھارت آئی،تحقیقاتی اداروں کا دعویٰ
چیف سیکرٹری کا جعلی زرعی ادویات کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم
یاد رہے کہ مولاناعاصم الحکیم سعودیہکی جدہ کی موجود مسجد امام ہیں اور جمعہ کا خطبہ بھی دیتے ہیں جبکہ وہ کئی ٹی وی پروگرامز میں بطور میزبان اورمہمان بھی شرکت بھی کرتے رہتے ہیں جبکہ اس کے علاوہ اسکالر عاصم الحکیم ایشیا یورپ کی کئی یونیورسٹیز میں لیکچر بھی دے چکے ہیں۔








