معروف ڈائریکٹر ندیم بیگ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کی ہیں باتیں ، اداکارہ سجل علی کے حوالے سے، انہوں نے کہا ہے کہ سجل علی حالانکہ بہترین اداکارہ ہیں لیکن ان کو اپنی ذات پر اپنی ایکٹنگ پر بالکل بھی بھروسہ نہیں ہے ، وہ سہمی اور ڈری رہتی ہیں ان کو لگتا ہے کہ شاید وہ اچھی اداکاری نہیں کررہیں. انہوں نے کہا کہ سجل علی جیسی میں نے ملک میں کم اداکارائیں دیکھی ہیں وہ انتہا کی باصلاحیت ہیں اور وہ اس ملک کے لئے ایک تحفہ ہیں.
انہوں نے کہا کہ” اداکارہ اپنا کام نہایت محنت سے کرتی ہیں اور کمال اداکاری کرتی ہیں..، اور جب وہ اداکاری کررہی ہوتی ہیں ان کی مکمل توجہ اداکاری پر ہی ہوتی ہے، جو کہ کسی بھی بہترین فنکار کی پہچان ہوتی ہے. انہوں نے کہا کہ سجل علی کی بہت زیادہ تعریف کی جائے یا کہا جائے کہ سجل تو سجل ہے تو ان کو اچھا نہیں لگتا وہ یہ تعریف اور ایسی باتیں سخت ناپسند کرتی ہیں . یاد رہے کہ ندیم بیگ ملک کے نامور ڈائریکٹر ہیں ان کے پراجیکٹ پر بڑے ٹی وی پراجیکٹس کے علاوہ میرے پاس تم ہو اور جوانی پھر نہیں آنی جیسی فلمیں ہیں .