اداکارہ صنم سعید جنہوں نے محب مرزا کے ساتھ شادی کی ہے ، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں اب بچہ پیدا نہیں کرنا چاہتی ، بچہ پیدا کرنے کی میری خواہش ہی نہیں رہی ، بلکہ اب میں‌یہ چاہتی ہوں کہ میں کسی بے سہارا بچے کو گود لیکر اسکو پالوں ، انہوں نے کہا کہ بے سہارا بچے کو گود لینا ایک بہت بڑا کام ہے اور میں اب یہ کام کروں‌گی، میں خود سے کسی بچے کو دنیا میں نہیں‌لانے والی. انہوں نے کہا کہ مجھے حیرت ہوتی ہے ان لوگوں پر جو دوسروں کے پیچھے لگے رہتے ہیں اور جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ کون اپنی زندگی میں کیا کررہا ہے.

انہوں نے کہا کہ جو باتیں آپ کو فائدہ دیتی ہیں انکی معلومات لینا اچھی بات ہے لیکن کسی کی شادی طلاق بچوں کے بارے میں جاننے کی ٹوہ میں رہنا اچھی بات نہیں ہے. یاد رہے کہ صنم سعید اور محب مرزا نے شادی کرکے پہلے اسکو مخفی رکھا اس کے بعد دنیا کو بتایا. جب آمنہ شیخ اور محب مرزا کی شادی ٹوٹی تو صنم سعید کو ہی وجہ بتایا گیا اور بعد ازاں یہ ثابت بھی ہو گیا کیونکہ محب اور صنم نے شادی کر لی.

کس اداکارہ کو اپنی ذات پر اعتماد نہیں ندیم بیگ نے بتا دیا

سیلابی صورتحال کے باعث جھانوی کپور پریشان

آغا نے کس بیماری میں مبتلا ہیں اداکار نے بتا دیا

Shares: