اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے ہیں

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کا تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا ،عدالت نے فواد چوہدری کی یقین دہانی پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کردیے،عدالت نے اپنے تحریری حکم نامے میں کہا کہ فواد چوہدری 20 جولائی کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں اور الیکشن کمیشن کی کارروائی کی مصدقہ کاپی جمع کرائیں۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پٹیشنر کے وکیل نے بتایا قابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل ہی نہیں ہوئی پٹیشنر کے وکیل کامؤقف ہے کہ ناقابل ضمانت وارنٹ کا حکم کالعدم قرار دیا جانا چاہیے وارنٹ گرفتاری معطلی کا آرڈر 20 جولائی کے بعد ازخود غیر مؤثر ہو جائے گا،عدالت نے الیکشن کمیشن کو 26 جولائی کے لیے نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔

واضح رہےکہ الیکشن کمیشن نے عدم پیشی پر فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے جنہیں فواد چوہدری نے عدالت میں چیلنج کیا تھا

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

الیکشن کمیشن کو عمران خان کا جواب مقررہ وقت پر موصول نہیں ہوا تھا، الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری اور اسد عمر کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیا تھا۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف دو، دو اور اسد عمر کے خلاف ایک کیس ہے۔ فواد چوہدری اور اسد عمر نے جواب میں کہا تھا کیس الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار سے باہر ہے، جواب میں کہا گیا تھا نوٹس نا قابل سماعت اور آئین سے متصادم ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں جواب جمع کراتے ہوئے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا تھا، تاہم الیکشن کمیشن نے ان کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیا تھا۔

Shares: