قومی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی نے پاکستان میں موجود تمام 5 ‘ایٹ تھاوزنڈرز( 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹیاں)’ سر کرنے کا کارنامہ انجام دے دیا
نائلہ کیانی نے پاکستان میں موجود تمام 5 ‘ایٹ تھاوزنڈرز( 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹیاں)’ سر کرلیں، اس اعزاز کے ساتھ وہ پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئی ہیں ،نائلہ کیانی نے دنیا کی بارہویں بلند چوٹی براڈ پیک جو کہ 8051 میٹر بلند تک پہنچ کر یہ سنگ میل عبور کیا ۔ براڈ پیک دنیا کی بارہویں بلند چوٹی ہے، قومی کوہ پیما اس سے قبل پاکستان میں کے ٹو، نانگا پربت ، گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو سر کی تھی،،، صرف اتنا ہی نہیں بلکہ نائلہ کیانی نے نیپال میں ماؤنٹ ایوریسٹ، لوٹسے اور اناپورنا کو بھی سر کیا ہے۔ وہ نانگا پربت ، لوٹسے، اناپورنا اور گیشربرم سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بھی ہیں

Shares: