فیروز خان نے سابقہ اہلیہ کے حوالے سے اپنے مداحوں سے کیا ریکوسیٹ کر دی ؟‌

علیزے کے لئے آسانیاں پیدا کریں
0
33
feroz khan

اداکار فیروز خان نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے اپنے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ علیزے سلطان کو اکیلا چھوڑ دیں ، ہم دونوں کے درمیان جو کچھ بھی ہوا وہ ہو چکا وقت گزر چکا ، اب پلیز علیزے کےلئے آسانیاں پیدا کریں. اس سے کسی قسم کی بات نہ کہیں نہ کریں اسکو آسانی سے اپنی زندگی جینے دیں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے مخالف جو بھی کھڑا ہوا میں اسکو معاف کرنے کےلئے تیار ہوں. میں سمجھتا ہوں معاف کر دینے میں بڑائی ہوتی ہے.

فیروز خان نے اپنی پوسٹ میں اس بات پر زیادہ زور دیا کہ علیزے سے کوئی کچھ نہ کہے اب، اس سے قبل فیروز خان کی بہن ”عمائمہ ملک نے بھی کسی صارف کو سوشل میڈیا پر جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ علیزے سلطان میرے بھائی کے بچوں کی ماں‌ہے ، اس کے لئے میرے دل میں بہت عزت ہے”، اور آپ سب کو بھی اسکی عزت کرنی چاہیے اور ہر بات میں‌علیزے سلطان کو نہیں گھسیٹنا چاہیے. یاد رہے کہ عمائمہ ملک علیزے اور فیروز خان کے معاملے میں ایک لفظ بھی نہیں بولیں تھیں لیکن اب انہوں نے علیزے کی حمایت میں لکھا ہے کہ اس کے حوالے سے بات نہ کی جائے اسکی عزت کریں.

کس اداکارہ کو اپنی ذات پر اعتماد نہیں ندیم بیگ نے بتا دیا

سیلابی صورتحال کے باعث جھانوی کپور پریشان

آغا نے کس بیماری میں مبتلا ہیں اداکار نے بتا دیا

Leave a reply