80 کی دہائی کی سپر ہٹ اور بولڈ اداکارہ زینت امان ان دنوں انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں وہ اپنی پرانی تصاویر شئیر کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے مداحوں سے بات چیت بھی کرتی رہتی ہیں. حال ہی میں زینت امان نے اداکارہ ریکھا کے ساتھ اپنی ایک پرانی تصویر شئیر کی جس کو دیکھتے ہی ان کے مداحوں نے کمنٹس کرنے شروع کر دئیے اور ریکھا اور زینت امان کی تصویر کو بے حد سراہا . بلکہ مداحوں نے تصویر کے بارے میںکہا کہ یہ تصویر 1980 کی ہے اور فلم بلرام کے مہورت کے موقع پر لی گئی تھی.
”مداحوں نے کہا کہ اس موقع پر امیتابھ بچن اور دھرمیندر بھی موجود تھے”. ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ آپ دونوں کی دوستی یقینا کمال کی ہے جو آج بھی قائم ہے. یاد رہے کہ زینت امان آخری بار 2019 میں آشوتوش گواریکر کی فلم پانی پت میں دیکھی گئی تھیں ، آج کل وہ اپنے او ٹی ٹی ڈیبیو کے لئے تیاری کررہی ہیں. دوسری طرف ریکھا نے پچھلے دنوں بہت تعریف سمیٹی جب ان کی تصویر ایک انٹرنینشل میگزین نے کور پر چھاپی. زینت امان اپنے دور کی بہترین اور بولڈ اداکارہ ہیں ان کے کریڈٹ پر سپر ہٹ فلمیں اور گانے ہیں.