وزیراعظم شہباز شریف نے احتساب عدالت کی طرف سے منی لانڈرنگ کیس میں بری ہونے پر رد عمل دیتے اپنے ٹوئیٹر پر لکھا کہ "الحمداللہ، لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کے سیاسی انتقام پر مبنی جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے میں آج مجھے اور حمزہ شہبازکو بری کردیا.”
الحمداللہ، لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کے سیاسی انتقام پر مبنی جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے میں آج مجھے اور حمزہ شہبازکو بری کردیا جس پر اللہ تعالی کا جتنا شکریہ ادا کیا جائے وہ کم ہے۔سیاسی انتقام میں لتھڑا یہ وہی مقدمہ ہے جس میں برطانیہ کی عالمی ساکھ رکھنے والی نیشنل کرائم…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 20, 2023
جبکہ انہوں نے مزید لکھا کہ "جس پر اللہ تعالی کا جتنا شکریہ ادا کیا جائے وہ کم ہے۔سیاسی انتقام میں لتھڑا یہ وہی مقدمہ ہے جس میں برطانیہ کی عالمی ساکھ رکھنے والی نیشنل کرائم ایجنسی نے تین ممالک میں 40 سال کا ریکارڈدو سال تک کھنگالا اور کچھ نہ ملنے پر ہمیں کلین چٹ دی تھی۔ برطانیہ کے ڈیلی میل میں ڈیفیڈ کے فنڈز میں غبن کی جھوٹی خبر دانستہ شائع کرائی گئی تھی لیکن اس میں بھی اللہ تعالیٰ نے ہمیں سرخرو کیا اور ڈیلی میل کو معافی مانگنا پڑی۔”
وزیر اعظم نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا "یہ وہی مقدمہ تھا جس میں ناحق مجھے دو مرتبہ گرفتار کیاگیا، حمزہ شہبازکو قید رکھاگیا اور کورونا وبا کے دوران سخت بیمار ہونے کے باوجودحمزہ کو ڈاکٹر کے پاس بھی نہ لیجایا گیا۔ اس کی معصوم بیٹی سے ملنے تک نہ دیا گیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ ’واٹس ایپ‘ احتساب ، بدترین میڈیا ٹرائل اور بے گناہی کی قید کا آج کوئی ازالہ ہوسکتا ہے ؟”
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بھارت،خواتین کی برہنہ پریڈ کروانے والا گرفتار،سپریم کورٹ کا نوٹس
روپے کی قدر میں 0.47 فیصد کی تنزلی ریکارڈ
عمران خان کی مشکلات میں کمی نہ ہو سکی، ایک اور جے آئی ٹی نے 21 جولائی کو طلب کر لیا۔
عراق؛ سویڈن سفارتخانہ نذرآتش، قرآن کی بے حرمتی پر سفیر کو نکلنے کا حکم
عالمگیر ترین کی موت بارے فرانزک رپورٹ جاری
وزیر اعظم کے مطابق "سیاسی انتقام کی آگ میں جلنے والوں کو دنیا میں تو جواب مل گیا لیکن انہیں آخری اور سب سے بڑی عدالت میں اس ظلم کا حساب دینا پڑے گا۔ انتقامی اندھیرنگری کے اُس سیاہ دور میں ہمارا ساتھ دینے، ہماری بے گناہی پر اعتماد رکھنے اور ہر جگہ ہمارا حوصلہ بڑھانے والے محسنوں، دوستوں، احباب، وکیلوں اور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں”