اداکارہ و ماڈل انوشے اشرف نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے اب شادی کرنے کا ارادہ کر لیا ہے، میں نے ایک بار پہلے بھی شادی کا ارادہ کر لیا تھا، میری منگنی بھی ہو گئی تھی لیکن میں نے بعد ازں شادی کرنے کا ارادہ موخر کر دیا، لیکن اب کی بار میں شادی کرنے کے لئے تیار ہوں اب کی بار ارادہ موخر نہیں کرو گی، انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ جو میرا جیون ساتھی ہو وہ مجھے سمجھتا ہو ، ہم دونوں میں کمال کی زہنی ہم آہنگی ہو، انہوں نے کہا کہ شادی پیسے دولت سے نہیں چلتی بلکہ دونوں پارٹنرز کی زہنی ہم آہنگی سے چلتی ہے.

انہوں نے کہاکہ” ابھی تک مجھے میرے مطلب کا انسان نہیں ملا،” لیکن شادی کا ارادہ کر چکی ہوں ، انہوں نے کہا کہ دونوں کے خیالات ملتے جلتے ہونے چاہیں ضرور لیکن شناخت اپنی اپنی ہونی چاہیے. انوشے اشرف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں ہر کام اپنی مرضی سے کرتی ہوں، جب جو دل کرتا ہے کر لیتی ہوں، لیکن اچھی اور اہم بات یہ ہے کہ جب بھی کسی پراجیکٹ کے ساتھ آتی ہوں مداح مجھے ویلک کرتے ہیں.
انوشے اشرف کب شادی کریں گی اس حوالے سے انہوں نے نہیں بتایا تاہم یہ بتا دیا ہے کہ وہ شادی کرنے کے لئے تیار ہیں.

فیروز خان نے بچوں سے دوری کی وجہ خود کو قرار دیدیا

گیت رم جھم گرے ساون اس بار نئے انداز سے

لوگ مجھے میرے بیٹے کی گرل فرینڈ سمجھتے ہیں شائستہ لودھی

Shares: