معروف گلوکار آئمہ بیگ جو کسی نہ کسی حوالے سے سوشل میڈیا پر زیر بحث رہتی ہیں ، حال ہی میں وہ اس وقت زیر بحث آئیں جب انہوں نے ایک انٹرویو دیا اور اپنے حالیہ ریلیز ہونے والے گیت فنکاری کے بارے میں لکھاکہ میں نے مرحوم لکھاری شکیل کے ساتھ مل کر لکھا تھا، اس حوالے سے گلوکار اور میوزیشن شیراز اپل نے احتجاج کیا اور کہا کہ آئمہ غلط بیانی کررہی ہیں یہ گیت مرحوم شکیل اور آئمہ نے نہیں لکھا بلکہ میں نے لکھا تھا ، اس گانے سے پہلے ہی شکیل دنیا سے رخصت ہو گئے تھے،
شیراز نے کہا تھا کہ” آئمہ کو کم از کم غلط بیانی نہیں کرنی چاہیے”، آئمہ بیگ تک جب یہ بات پہنچی تو انہوں نے اپنی غلطی کو مانتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پیجز نے غلط باتیں پھیلائی ہیں میں نے ایسا کچھ نہیں کہا اور یہ گانا میں نے نہیں لکھا میں نے صرف اسکو گایا ہے۔ یاد رہے کہ آئمہ بیگ اکثر ایسی باتیں کر دیتی ہیں جس کے بعد ان کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ڈسکس کیاجاتا ہے۔ آئمہ بیگ کا حال ہی میں فنکاریاں گیت ریلیز ہوا ہے جسے بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے.