![bilawal](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/07/ppp.jpg)
لاڑکانہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب متاثرین کو 20 لاکھ گھر بنا کر دینے کا اعلان کردیا۔
باغی ٹی وی : لاڑکانہ میں بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب متاثرین کو ان کیلئے بنائے گھروں کے مالکانہ حقوق کی اسناد تقسیم کیں اس موقع پر تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ سیلاب متاثرین کو 20 لاکھ گھر بناکر دیں گے، ایسےمضبوط گھر بناکردیں گے جنہیں سیلاب سےنقصان نہیں پہنچےگا، متاثرین کوگھروں کے مالکانہ حقوق دلائیں گے اور مالی مدد بھی کریں گے,20 لاکھ گھر بنانے میں وقت لگے گا جس کے گھر کا نقصان ہوا اس کو گھر اور مالکانہ حقوق دیے جائیں گے، ہمارے صوبے سے ایک انقلاب شروع ہورہا ہے، ہاؤسنگ منصوبہ ایسا بنارہےہیں کہ سیلاب آئے تو نقصان نہ ہو۔
سندھ کے سیلاب متاثرین کو گھروں کے مالکانہ حقوق دینے کا لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے پانچ ہزار افراد کو مالکانہ حقوق دے کر آغاز کردیا گیا ہے جس کو جلد صوبے بھر کے سیلاب متاثرہ اضلاع تک پھیلایا جائے گا۔#ApniZameenApnaMakaan #SindhPeoplesHousing pic.twitter.com/mkef31GpRr
— PPP (@MediaCellPPP) July 21, 2023
ان کا کہنا تھاکہ آج میں بے حد خوشی محسوس کررہا ہوں کیونکہ سیلاب متاثرین سے ان کے مکانات کی تعمیر اور مالکانہ حقوق کی فراہمی کا جو وعدہ ہم نے کیا تھا، وہ آج پورا ہوا۔ یہ نئے گھر اور مالکانہ حقوق متاثرین کیلئے ایک خوشگوار زندگی کا آغاز ہیں سیلاب متاثرین کو معاشی طور پر مضبوط بنائیں گے اس وقت پورے پاکستان میں معاشی مشکلات ہیں, مہنگائی اور بیروزگاری ہے غربت بڑھتی جارہی ہے اور ان مسائل کا حل پاکستان پیپلز پارٹی کی نظر میں صرف ایک ہی ہے کہ ہم نے عام آدمی, غریبوں کی مدد کرنی ہے.
آج میں بے حد خوشی محسوس کررہا ہوں کیونکہ سیلاب متاثرین سے ان کے مکانات کی تعمیر اور مالکانہ حقوق کی فراہمی کا جو وعدہ ہم نے کیا تھا، وہ آج پورا ہوا۔ یہ نئے گھر اور مالکانہ حقوق متاثرین کیلئے ایک خوشگوار زندگی کا آغاز ہیں – #ApniZameenApnaMakaan #RotiKapraMakaan… pic.twitter.com/PpdHk46dgA
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) July 21, 2023
بلاول نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھنےوالوں کو اندازہ نہیں کہ عوام کتنے مشکل میں ہیں، قائدعوام نےسکھایا تھا کہ عوام کو روٹی،کپڑا اور مکان دلاناہے، یہ سفر سندھ بھر میں شروع ہورہا ہے، 5 ہزار گھروں کےمالکانہ حقوق دیےجارہے ہیں، اس قسم کے منصوبے بلوچستان، پنجاب اور کےپی کے عوام کو بھی دیں گے، الیکشن جیتنے کے بعد ایسے انقلابی اقدامات کریں گے۔
لاڑکانہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سیلاب متاثرین کے لئے سندھ پیپلزہاؤسنگ کے تحت تعمیر ہونے والے مکانات کا جائزہ لے رہے ہیں، اس موقع پر انہوں نے سیلاب متاثرین سے ان کی خیریت بھی دریافت کی۔@BBhuttoZardari#ApniZameenApnaMakaan… pic.twitter.com/rzss50dMdo
— PPP (@MediaCellPPP) July 21, 2023
بلاول کا کہنا تھاکہ دوسری جماعتیں سمجھتی ہیں کہ وہ امیر کو امیربنائیں گے، جب امیر کو امیر تر بناتےہیں تو وہ اپنا پیسہ بینک اکاؤنٹ میں ڈال کربھول جاتاہے، ہماری اوران کی سوچ میں فرق یہ ہےپیپلزپارٹی عوام دوست منصوبےلاتی ہے، ہم ریاست کا اثاثہ حکومت سے لے کر عوام کو دلارہےہیں۔
سندھ کے سیلاب متاثرین کو گھر کی زمین کے مالکانہ حقوق دینے کے منصوبے کے پہلے مرحلے میں ضلع لاڑکانہ کے 5 ہزار متاثرین میں مالکانہ حقوق کی اسناد تقسیم@BBhuttoZardari #ApniZameenApnaMakaan#SindhPeoplesHousing
مزید پڑھیں: https://t.co/KbA4tDLpuz pic.twitter.com/ZNgCLigWQq— PPP (@MediaCellPPP) July 21, 2023
"پاکستاں پیپلز پارٹی کا یہ نظریہ ہے، یہ قائد عوام نے ہمیں سکھایا تھا کہ ہمیں روٹی،کپڑا اور مکان دلوانا ہے اوریہ تیسری نسل ہے جو آپ کے اور پاکستان کے غریب عوام کیلئے یہ جدوجہد کررہی ہے تاکہ ہم آپ کو آپ کا حق دلوائیں."@BBhuttoZardari #ApniZameenApnaMakaan#SindhPeoplesHousing pic.twitter.com/AG08uEEeQu
— PPP (@MediaCellPPP) July 21, 2023
لاڑکانہ: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گاؤں وکیا سانگی آمد، سیلاب متاثرین کے لئے تعمیر ہونے والے گھروں کا جائزہ لیا
لاڑکانہ: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود
لاڑکانہ: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سیلاب متاثرین کے لئے سندھ پیپلزہاؤسنگ کے… pic.twitter.com/Ay7vYwKekR
— PPP (@MediaCellPPP) July 21, 2023
لائیو: سیلاب متاثرین کے لئے سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت ضلع لاڑکانہ میں زمین کے مالکانہ حقوق کی اسناد تقسیم کی تقریب https://t.co/NIaFb4aaNR
— Pakistan Peoples Party – PPP (@PPP_Org) July 21, 2023