منی پور: مگر مچھ کی تصاویر کے ساتھ نریندر مودی کی تصاویر شائع کر دیں-

باغی ٹی وی :بھارتی اخبار ٹیلی گراف انڈیا نے بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور تشدد پر 79 دن کی خاموشی کے بعد مگرمچھ کے آنسو بہانے والے وزیر اعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، اور اپنے پہلے صفحے پر ایک مگرمچھ کی آنسو بہانے کی تصویر شائع کی ہے-


بھارتی اخبار نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’56 انچ کے سینے کے درد اور شرمندگی کو دور کرنے میں 79 دن لگے، اور بھارتی وزیر اعظم اپنے 56 انچ کے سینے پر فخر کرتے ہیں۔

جنوبی افریقا میں سڑک دھماکے سے پھٹ گئی،ایک شخص جاں بحق متعدد زخمی

Modi
https://twitter.com/IndiaObservers/status/1682292579180716032?s=20
دوسری جانب منی پور میں 2 خواتین کو برہنہ پریڈ کروانے اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم کے گھر کو آگ لگا دی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی خواتین کی جانب سے منی پور اجتماعی زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کے گھر پر پتھراؤ کرتے ہوئے گھر کو آگ لگا دی گئی ہے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ مئی کے مہینے میں کوکی قبیلے کے گھروں پر حملہ کرکے آگ لگانے سمیت 2 خواتین کو برہنہ کرکے سڑکوں پر پریڈ کروانے اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کی ایک شکایت موصول ہوئی تھی، واقعے کے مبینہ مرکزی ملزم سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ مزید 30 افراد کی تلاش جاری ہے۔

کینیڈا:جنگلات کی آگ بجھانے والے ہیلی کاپٹر کو حادثہ ،پائلٹ ہلاک

واضح رہے کہ منی پورمیں ہونے والے لسانی فسادات کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے تاہم سوشل میڈیا پر گاہے بگاہے اس حوالے سے دل دہلا دینے والی ویڈیوز سامنے آ رہی ہیں بھارتی ریاست منی پور میں 3 مئی کو ہندو عیسائی فسادات شروع ہوئے تھے، اور ان فسادات میں اب تک 100 سے زائد افراد ہلاک اور 400 زخمی ہو چکے ہیں، اس کے علاوہ کئی گرجا گھروں، سرکاری دفاتر اور گھروں کو بھی نذر آتش کیا جا چکا ہے جب کہ رواں ہفتے دو عیسائی خواتین سے اجتماعی زیادتی کے بعد ان خواتین کو برہنہ کرکے گلیوں میں گھمانے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی، جس نے دنیا کو ہلاکر رکھ دیا تھا۔

ان تمام واقعات کے باوجود خاموش رہنے والے نریندر مودی نے 79 دنوں کے بعد گزشتہ روز اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا تھا کہ میرا دل ان واقعات پر غم اور غصے سے بھرا ہوا ہے۔ جس سے بھارت کی دنیا بھر میں تضحیک ہوئی۔

واٹس ایپ کو اینڈرائیڈ اسمارٹ واچز میں متعارف کرا دیا گیا

انڈیا ٹوڈے کے مطابق خواتین سے زیادتی کی خبر کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ ویڈیو حکام کو معلوم تھی لیکن انہوں نے اسے جان بوجھ کر 2 ماہ تک خفیہ رکھا اور اس گھناؤنے فعل میں ملوث افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ بھارت کی ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے رہنما این بائرن سنگھ 2017 سے ریاست کے وزیر اعلیٰ ہیں اور ریاست میں 53 فیصد آبادی ہندو میٹی قبیلے کی ہے جبکہ ریاست میں عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے کوکی اقلیتی قبیلے کی شرح 16 فیصد ہے۔

ہندی اور اردو ادب کی معروف افسانہ اور ناول نگار

Shares: