بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ جو دونوں کسی نہ کسی حوالے سے خبروں میں رہتے ہیں ، رنبیر کپور نے حال ہی میں کہا ہے کہ میں عالیہ بھٹ کے ساتھ کسی قیمت پر فٹبال نہیں کھیلنا چاہتا ، انہوں نے کہا کہ میں اسلئے نہیں کھیلنا چاہتا کیونکہ عالیہ بہت اچھا کھیلتی ہے اور مجھے پتہ ہے کہ وہ مجھے ہرا دے گی اور اگر اس نے مجھے ہرا دیا تو پھر مجھے بہت باتیں سنائے گی، اور اگر غلطی سے میں نے اسکو ہرا دیا تو پھر بھی باتیں مجھے ہی سننی پڑیں گی، لہذا میں بہتر یہی سمجھتا ہوں کہ عالیہ کے ساتھ نہ کھیلوں. انہوں نے کہا کہ عالیہ جتنی اچھی اداکاری کرتی ہیں اتنا ہی اچھا فٹبال کھیلتی ہیں.
یوں ”رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ کے ساتھ فٹبال نہ کھیلنے کی وجہ بتا دی ہے” ، یاد رہے کہ رنبیر کپور بالی وڈ کے اداکار دوستوں کے ساتھ فٹبال کھیلتے دکھائی دیتے ہیں اور ان کا ایک فٹبال کلب بھی ہے۔ رنبیر کے میچز کے دوران اکثر عالیہ بھٹ ان کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود ہوتی ہیں۔عالیہ اور رنبیر ہر قدم پر ایک دوسرے کو خوب سپورٹ کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں. دونوں ایک ساتھ براہمسٹرا میں نظر آئے تھے ،شائقین نے دونوں کو آن سکرین بھی ایک ساتھ بہت سراہا.








