مصر میں ایک بس کو خوفناک حادثہ پیش آگیا۔ جنوبی مصر میں بحیرہ احمر کی گورنری میں شلاتین روڈ پر بس میں آگ لگ گئی اور 18 سوڈانی باشندوں سمیت 22 افراد زخمی ہو گئے۔ مصری حکام کو شلاتین ابو رماد روڈ پر ایک مسافر بس میں آگ لگنے کی اطلاع ایمرجنسی آپریشن روم سے موصول ہوئی۔ فوری طور پر آگ پر قابو پانے اور مسافروں کو بچانے کے لیے متعدد ایمبولینسز اور فائر فائٹنگ فورسز کو روانہ کردیا گیا۔
جائے حادثہ پر 18 ایمبولینسز روانہ کی گئیں۔ ایک طبی ذریعہ نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کی کل تعداد 22 ہو گئی ہے۔ زخمی ہونے والوں میں 18 سوڈانی بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو شلاتین مرکزی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور زخمیوں کی حالت مستحکم ہے۔ واقعہ کا ضروری ریکارڈ جاری کر دیا گیا اور متعلقہ حکام کو تحقیقات کے لیے مطلع کر دیا گیا۔
ادھر دووسری جانب مصر میں ایک نئے المناک حادثے میں اسکندریہ گورنریٹ میں چار معروف ریسٹورنٹس میں آگ لگ گئی۔ سول پروٹیکشن فورسز نے 7 فائر انجنوں کی مدد سے آج ہفتہ کی صبح رامل سٹیشن پر لگی ایک بڑی آگ پر قابو پالیا۔ اس آگ نے 4 ریسٹورنٹس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ خوش قسمتی سے آتشزدگی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں؛
زرعی آمدن پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا،اسحاق ڈار
ایس ایچ او اورساتھی افسر بھتہ وصول کرنے کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار
تحفے میں ملنے والے جوتوں کی رقم سے زیادہ ٹیکس
اسکندریہ سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کو عطارین پولیس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک اطلاع موصول ہوئی کہ وسطی اسکندریہ میں رامل سٹیشن کے علاقے میں متعدد دکانوں میں زبردست آگ بھڑک اٹھی ہے، سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کا عملہ فوری طور پر متحرک ہوگیا۔ موقع پر پہنچنے پر ابتدائی جانچ سے معلوم ہوا کہ آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کےباعث لگی ۔ پہلے ایک معروف ریسٹورنٹ میں آگ لگی اور اس نے اطراف کے ریسورنٹس کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ پر قابو پا لیا گیا۔ ضروری قانونی اقدامات کیے گئے اور مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔