ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی(قیصر عباس جعفری سے)سابق وزیر اعلی پنجاب و رہنما پیپلز پارٹی سردار دوست محمد کھوسہ کی ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ وزیر اعظم آفس کی ہدایت پر اراضی کے ایک بے بنیاد کیس میں میری گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے. ماضی اور حال میں پارٹی قیادت کو موجودہ حکومت کے غلط کاموں کی نشاندہی کرتا رہا ہوں.پنجاب میں اس وقت نگراں حکومت کی آڑ میں ن لیگ تمام معاملات چلا رہی ہے.
اس حکومت میں میری جماعت شریک ہے اس کے باوجود عوامی مسائل پر بات کی.پنجاب میں کرپشن کی شرح میں مزید اضافہ ہوا ہے.،
پی ایم آفس سے ڈائریکشن آئی ہیں کہ زمین کی خرید و فروخت کی تحقیقات میں گرفتاری کی جائے ،ڈی سی نے کہا مجھے اوپر سے ہدایات ہیں،میں نے کہا پنجاب حکومت سے انہوں نےکہا اوپر سے ،اسی معاملے میں تحقیقات سے پہلے گرفتاری کا حکم دیا گیا ہے میں معاملےکو فیس کرونگا ،میرا قصور یہ ہے کہ میں نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث کیے گئے بے گناہ لوگوں کو ریلیف دلانے کی کوشش کی.
سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ نے کہا کہ میں نے آج عمرہ پر جانا تھا عمرہ کا پروگرام منسوخ کیا کہ یہ نہ کہیں کہ بھاگ گیا اس معاملے کا سامنا کروں گا.زمین کے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کی کوشش کی جا رہی ہے جس کے ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں.انکوائری جس انداز میں ہو رہی ہے اس میں کوئی پروسیجر نہیں اپنایا گیا.مقصد صرف گرفتاری ہے.
میں اپنی قیادت کو ان کے سامنے کوئی بات کر نے کیلئے جھکانا نہیں چاہتا اس لئے قیادت کو آگاہ نہیں کیا،جس زمین کے کیس میں مجھے پھنسایاجارہاہے اس زمین میں تیسرا یا چوتھا خریدار ہوں جبکہ یہ پہلے دو جگہ فروخت ہو چکی ہے.اگر کہیں کوئی غلطی ہوئی ہے تو وہ حکومت کی اپنی غلطی ہو سکتی ہے.میں اس معاملے کو کلئر کروں گا،اس کے بعد میری بدنامی کرنے والوں کو تمام فورمز پر چیلنج کروں گا.
سابق وزیر اعلی پنجاب رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سردار دوست محمد خان کھوسہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کرپشن اور سمگلنگ ڈیرہ غازی خان میں آؤٹ آف کنٹرول ہو چکی ہے حق بات عوام کی نمائندگی پر پرائم منسٹر آفس سے جھوٹے مقدمات اور گرفتاری کے لیے مقامی آفیسران پر دباؤ ہے مجھ سے کہا کہ آپ حفاظتی ضمانت کرا لیں سائیڈ پر ہو جائیں شائد وہ میرے خون اور تربیت سے واقف نہیں ہیں بھاگنے والوں سے نہیں ہوں ، گرفتاری یاجیل سے گھبرانے والا نہیں ہوں آج میڈیا کے ذریعے ن لیگ کی حرکتوں سے عوام اور قیادت کو آگاہ کر رہا ہوں