مردان،کے پی کے فود اتھارٹی انیڈ فوڈ سیفٹی کی کاروائی،جعلی مشروبات ضبط

0
55

مردان میں خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی مردان کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے مردان میں صوابی روڈ پر دو گوداموں پر اچانک چھاپہ کے دوران گودام سے 20ہزار لیٹر سے زائد مختلف برانڈزکے جعلی مشروبات برآمد کرکے ضبط کر لیے، اتھارٹی کے پریس ریلیز کے مطابق کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر کامران خان کی نگرانی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ابراہیم خان اور الف خان کے ہمراہ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے صوابی روڈ پر گودام پر چھاپہ مارا جس سے تقریباً 20000 لیٹر برانڈڈ جعلی مشروبات برآمد کرلی گئی۔ڈپٹی ڈائریکٹر مردان کامران خان نےکہا کہ یہ جعلی مشروبات اوریجنل مشروبات کے ساتھ رکھے گئے تھے لیکن جدید موبائل لیب کے ذریعے موقع پر ٹسٹ کیا جس سے پتہ لگا کہ یہ جعلی ہے۔رزلٹ غیر تسلی بخش آنے پر سارے مشروبات ضبط کردئیے گئے اور گودام مالکان کو جیل بھیج دیاگیا۔کامران خان کا کہنا کہ فوڈ سیفٹی ٹیم نے عہد کیا ہے کہ لوگوں تک صاف اور معیاری خوراک پہنچائیں گے اور کسی کو بھی لوگوں کے صحت کو ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے۔ دریں اثنا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ابراہیم خان کے مطابق جدید لیبارٹری کے زریعے فوڈ اتھارٹی اور بھی فعال ہو گئی ہے کیونکہ یہ موقع پر ہی 100 پرسنٹ مستند رزلٹ فراہم کرتی ہے۔

Leave a reply