ایشین انڈر16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے چائنیز تائپے کو شکست دیکر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا ہے، قومی ٹیم نےایونٹ کے پہلے میچ میں چائنیز تائپے کو 0-3 سے شکست دے دی ،انڈر 16 ٹیم نے پہلا گیم 15-25 سے جیتا، دوسرا 18-25 اور تیسرے گیم میں 16-25 کامیابی حاصل کی ۔
پاکستان جونیئرز اپنا اگلا میچ پیر کو منگولیا کے خلاف کھیلیں گے، ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں 12 ٹیمیں شریک ہیں۔ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ایمرجنگ ایشیا کپ کے پاک بھارت فائنل سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان شاہینز کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انہیں مفید ٹپس دیے۔
اے سی سی ایمرجنگ ایشیا کپ کا فائنل اتوار کو پاکستان شاہینز اور بھارت اے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ اور پاکستان شاہینز ٹیم ان دنوں کولمبو میں ہی ہیں، پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر نے والی پاکستان شاہینز ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور اتوار کو بھارت اے کے خلاف فائنل سے قبل بابر اعظم نے پاکستان شاہینز کو ٹپس دیں۔
کولمبو میں جاری ایمرجنگ ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز نے سری لنکا اے کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا، فائنل اتوار کو پاکستان شاہینز اور بھارت اے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔