ایلون مسک نے ٹوئٹر کا نام اور لوگو تبدیل کرنے کا اشارہ دے دیا

جلد ہی ہم ٹویٹر برانڈ کو الوداع کہہ دیں گے
0
36
elon

ٹوئٹر اور ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے ٹوئٹر کا نام اور لوگو تبدیل کرنے کا اشارہ دے دیا۔

باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے صارفین سے نئے ٹوئٹر لوگو سے متعلق رائے طلب کی ۔ ٹویٹ کے جواب میں صارفین کی طرف سے مخلتف لوگوز بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔


ایلون مسک کا اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ اگر آج رات ایک اچھا ایکس لوگو پوسٹ کردیا جاتا ہے تو ہم کل دنیا بھر میں لائیو ہوجائیں گے،جلد ہی ہم ٹویٹر برانڈ کو الوداع کہہ دیں گے اور آہستہ آہستہ تمام پرندوں کو بھی الوداع کہہ دیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایلون مسک کی جانب سے کیے جانے والے بڑے فیصلے نے ٹوئٹر صارفین کو حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔ جب ایلون مسک نے ٹوئٹر کے لوگو کو ڈوج یعنی کتے کی تصویر سے بدل دیا تھا۔

ٹوئٹر صارفین کو ڈی ایم بھیجنے کیلئے بھی فیس ادا کرنا ہو گی

دوسری جانب ب ”اَن ویریفائیڈ“ ٹویٹر صارفین کو اب اپنے دوستوں کو ڈائریکٹ میسیجز یا ڈی ایم (براہ راست پیغامات) بھیجنے کیلئے بھی فیس ادا کرنی ہوگی،پلیٹ فارم نےکہا کہ تبدیلیاں جمعہ کو نافذ ہوں گی اوران صارفین کو متاثر کریں گی جن کے پاس تصدیق شدہ بیج یا ٹویٹر بلیو سبسکرپشن نہیں ہے۔

ٹویٹر اپنے پلیٹ فارم اور پالیسیز میں مسلسل تبدیلیاں کر رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ صارفین کو اپنی سبسکرپشن سروس اور ٹویٹر بلیو کے لئے سائن اپ کرنے کی ترغیب دی جائے تاہم اب کمپنی نے ایسے صارفین جو ”بلیو ٹک“ سے محروم ہیں، ان کے پیغامات بھیجنے پر بھی پیسے وصاول کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

یورپی ممالک نےافغان طالبان پرپابندیاں عائد کردیں

ڈائریکٹ میسیجز میں اسپام کو کم کرنے کی کوشش میں کمپنی جلد ہی غیر تصدیق شدہ اکاؤنٹس سے بھیجے جانے والے پیغامات کی تعداد کیلئے روزانہ کی حد مقرر کرے گی کمپنی نے تجویز دی کہ جو صارفین لامحدود ڈی ایم بھیجنا چاہتے ہیں انہیں ٹویٹر بلیو کے لیے سائن اپ کرنا ہوگا-

Leave a reply