معروف اداکارہ و ماڈل طوبیٰ انور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ شادی کو کامیاب بنانے اور چلانے سمیت تعلقات میں رہنا اور انہیں برقرار رکھنا بھی آرٹ ہے، جسے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے شادی کو کامیاب بنانے کے لیے لڑکیوں پر ذمہ داری ڈالنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی لڑکی بیاہی جاتی ہے تو اسے سمجھایا جاتا ہے کہ اب اسی نے ہی گھر کو چلانا اور بچانا ہے اور کمپرومائیز بھی کرنا ہے۔ طوبی انور نے کہا کہ لڑکیاں اپنے گھر کو بہتر انداز سے چلانا جانتی ہیں اور لڑکیاں ہر قدم پر اپنے رشتے کو بچانے کےلئے اس کو چلانے کےلئے کمپرومائز کرتی ہے.

”طوبی انور جنہوں نے ڈاکٹر عامر لیاقت سے شادی کی اور شادی کے بعد وہ کافی ڈسٹربڈ رہیں” اس دوران انہوں نے اپنی شوبز کی مصروفیات بھی کم کر دی تھیں، لیکن طلاق کے بعد انہوں نے خود کو دوبارہ موٹیویٹ کیا اور اب وہ شوبز میں کام کررہی ہیں. طوبی انور آج کل ڈرامہ سیریل بے بی باجی میں نظر آرہی ہیں اس میں‌وہ ایک اہم کردار ادا کررہی ہیں. طوبی نے ماڈلنگ میں‌بھی اپنا نام بنایا ہے، اور اداکاری میں بھی خود کی صلاحیتو‌ں کا لوہا منوایا ہے.

احسن خان نے خواہش پوری کر دی ایک مداح کی

میرے پاس تم ہو ، زی زندگی پر، عدنان صدیقی خوش

عرفی جاوید کی ائیر پورٹ پر تنبیہ کرنے والے شخص سے لڑائی

Shares: