بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کے سیزن 12 کی فاتح، مشہور بھارتی ڈرامہ سیریل’سسرال سِمرکا‘سے شہرت پانے والی خوبصورت اداکارہ دیپیکا ککڑ جو کہ مسلمان ہو چکی ہیں انہوں نے 2018 میں شعیب ابراہیم کے ساتھ شادی کر لی تھی ، شادی سے قبل وہ دائرہ اسلام میں داخل ہوئیں تھیں ، دیپیکا ککڑ کا نام اب فائزہ ہے. دیپیکا ککڑ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے. انہوں نے اپنے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کر دی ہے. تصویر میںدیکھا جا سکتا ہے کہ دیپیکا اور ان کے شوہر شعیب اپنے بیٹے کے ساتھ کافی خوش ہیں. انہوں نے اپنے بیٹے کا نام روحان رکھا ہے.
”جیسے ہی انہوں نے تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی ان کے مداحوں اور دوستوں نے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع کر دیا ”، دیپیکا نے مداحوں اور دوستوں کا شکریہ بھی ادا کیا. انہوں نے کہا کہ آپ سب نے دعاﺅں میں روحان کو یاد رکھااس کےلئے شکر گزار ہوں۔یہی نہیں بلکہ انہوں نے اپنی پوسٹ میں الحمد للہ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا، تصویر میں بچے کی شکل نمایاں نہیں۔اداکار شعیب ابراہیم اور دپیکا ککڑ کے ہاں 21جون کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، ان کا بیٹا قبل از وقت پیدا ہوا تھا جس کی اطلاع شعیب نے سوشل میڈیا کے ذریعے فینز کو دی تھی۔تاہم اسکی تصویر اب شئیر کی ہے.








