بالی وڈ اداکار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان اور ٹی وی ایکٹریس شویتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری کی دوستی کے آج کل بہت چرچے ہیں، دونوں ہر جگہ ایک ساتھ دیکھے جاتے ہیں، کہا جا رہا ہے کہ دونوں کے درمیان افئیر ہے لیکن پلک اور ابراہیم ایسی خبروں کی تردید کر چکے ہیں ان کا کہنا ہےکہ ہم صرف اچھے دوست ہیں. چند دن قبل یہ دونوں ایک بار پھر ایک ساتھ کھانا کھاتے ہوئے نظر آئے ، کھانا کھانے کے بعد یہ دونوں ایک ساتھ ایک ہی گاڑی میں بھی بیٹھے پائے گئے ، اس کے بعد خبریں زیادہ گرم ہو گئیں کہ دونوں کے درمیان افئیر ہے،
یہ خبریں جب پہنچی ہیں ابراہیم اور پلک تیواری کے گھر والوں تک تو ان دونوں کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ جس میں ان بچوں کی خوشی ہوگئی ہماری بھی اسی میں خوشی ہو گی.” ابراہیم کی بہن سارا علی خان نے کہا ہے کہ ہمارے بھائی کو جو بھی پسند ہو گی ہمیں بھی وہ پسند ہو گی” چاہے پھر چاہے وہ پلک ہو یا کوئی اور. یوں ان دونوں کے رشتے کو ان کے گھر والوں کی بھی حمایت حاصل ہو گئی ہے. دیکھنا یہ ہے کہ ان کی دوستی پروان چڑھتی ہے یا نہیں .