باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی و بدفعلی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی،
جاتلی پولیس کی کاروائی،10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتارکر لیا گیا، مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم ادریس نے میرے بھتیجے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی،جاتلی پولیس نے متاثرہ بچے کے چچا کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم ادریس کو گرفتار کر لیا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرکا کہنا ہے کہ زیادتی ناقابل برداشت ہے ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،
دوسری جانب نصیر آباد پولیس کی کاروائی، لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتارکر لیا گیا، مدعیہ مقدمہ کا کہنا تھا کہ ملزم نے میری ذہنی معذور بیٹی کےساتھ زیادتی کی ، نصیر آباد پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی درخواست پرمقدمہ درج کرکےملزم معاویہ کوگرفتارکرلیا،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو قرار واقعی سزادلوائی جائے گی۔
پنجاب کے شہر میں دو خواجہ سراؤں کو گھر میں گھس کر گولیاں مار دی گئیں
دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا
پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟
خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار
دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں
مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار
دوسری جانب اے کیٹیگری کا ایک اور خطرناک اشتہاری متحدہ عرب امارات سے واپسی پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری عبدالرزاق متحدہ عرب امارات سے واپسی پر ائیر پورٹ سے گرفتار ہوا۔ وہاڑی پولیس کو مطلوب عبدالرزاق کا نام پنجاب پولیس نے پرڈویڑنل نیشنل آئی ڈنٹیفکیشن لسٹ میں شامل کرایا تھا۔ائیر پورٹ امیگریشن کلیرنس کے دوران انٹر بارڈر مینجمنٹ سسٹم پر کریمینل ڈیٹا میں نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے رواں برس وہاڑی میں تنازعہ پر شہری کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا اور بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کےلئے وہاڑی پولیس کے حوالے کر دیا گیا،ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ عبدالرزاق کی گرفتاری سے بیرون ملک سے گرفتار خطرناک اشتہاریوں کی تعداد 102 ہو گئی








