پاکستان پوسٹ کے ڈاک نرخ میں 50 فیصد اضافہ

0
57
Pakistan Post

پاکستان پوسٹ نے ڈاک نرخ بڑھادیئے ہیں جس میں اندرون اور بیرون ملک ڈاک نرخوں میں 50 فیصد سے زائد اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ پاکستان پوسٹ نے ایک کلو گرام پارسل کے بغیر رجسٹریشن نرخ 100 روپے سے بڑھا کر 150 روپے کر دیئے ہیںاور 30 کلو گرام 875 روپے سے بڑھا کر 1320 روپے کر دیئے گئے ہیں.

نئے نرخ کے مطابق رجسٹرڈ اخبارات اور رسائل کیلئے ہر 100 گرام پر نرخ 2 روپے سے بڑھا کر 5 روپے کر دیئے گئے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔ جبکہ ڈویژنل پوسٹ آفیسر قرأۃ العین کے مطابق بڑھتے ہوئے اخراجات کے پیش نظر قیمتیں بڑھائی گئی ہیں جبکہ ڈیلیوری سروس مزید بہتر کرنے کیلئے بھی کوشاں ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
بلوچستان میں ” باپ” کا کردار بدستور اہم رہے گا
چین میں پاکستانی آموں کی نمائش اگست کے تیسرے ہفتے میں
اسٹیٹ بینک کا شرح سود22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
باجوڑ، خار میں دہشت گردی،سی پیک کی دس سالہ تقریبات سادگی سے منانے کا فیصلہ

ادھر لوگوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے اور حکمرانوں کو عوام کی بالکل بھی فکر نہیں ہے کہ وہ کس قدر اس مہنگائی کو جھیل پائیں گے ، پوسٹ آفس میں موجود ایک شہری نے بتایا کہ پہلے جو رجسٹری 30 روپے میں ہوتی تھی اب وہ بغیر رجسٹری کے 150 روپے تک مقرر کردی گئی ہے.

خیال رہے کہ پاکستان کے قومی ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے مطابق عمومی کنزیومر پرائس انڈیکس کے اعتبار سے مہنگائی میں جنوری 2023 تک گذشتہ برس کے مقابلے میں 27.6 فیصد اضافہ ہوا تھا لیکن اب رواں سال میں یہ اضافہ بڑھتا چلا جارہا ہے.

Leave a reply