سولیسیٹرز واچ ڈاگ کے تین قانونی فرم ڈرامائی طور پر بند

Solicitors watchdog

برطانوی ادارے میل آن لائن کے انکشاف کے بعد سولیسیٹرز واچ ڈاگ نے تین قانونی فرموں کو ڈرامائی طور پر بند کر دیا ہے جو ہزاروں پاؤنڈ کے عوض جھوٹے کیس بنا کر سیاسی پناہ دلوانے کی آفرز کرتے تھے جبکہ میل آن لائن کے مطابق وکیلوں کے نگران ادارے نے آج ڈرامائی طور پر ان تین کمپنیوں کو بند کر دیا ہے جن کا انکشاف میل نے ہزاروں پاؤنڈز میں سیاسی پناہ کے جھوٹے دعوے جمع کرانے کی پیشکش بارے کیا تھا.

جبکہ ریگولیٹر نے ایک قانونی مشیر پر وکیلوں کی فرموں کے لئے کام کرنے پر بھی پابندی عائد کردی ہے کیونکہ اس نے غیر قانونی تارکین وطن کے کی شکل میں موجود ہمارے خفیہ رپورٹر کو بتایا کہ وہ اسے رقم کے بدلے سیاسی پناہ دلوائیں گے جبکہ اس کے بدلے جھوٹے تشدد اور فیک دھمکیوں کی کیس فائل بنائی جائے گی.

جبکہ برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سونک اور لارڈ چانسلر الیکس چاک نے کہا تھا ایسی غیر قانونی حرکت پر ان کے خلاف قانون کے مطابق نمٹا جائے گا، جبکہ میل نے لکھا کہ وزیر داخلہ سوئیلا بریورمین، شیڈو اٹارنی جنرل ایملی تھورن بیری اور لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے ہوم افیئرز کے ترجمان ایلسٹر کارمائیکل ان تمام سیاست دانوں میں شامل تھے جنہوں نے قانونی حکام سے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ لارڈ چانسلر کے ایک خط کے جواب میں سالیسیٹرز ریگولیشن اتھارٹی بورڈ کی چیئرمین اینا بریڈلی نے کہا کہ وہ میل کے ذریعہ شناخت کیے گئے وکیلوں کے ظاہری رویے سے ‘حیران’ ہیں۔

علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ ریگولیٹر نے فوری طور پر کارروائی کی ہے جس میں تین فرموں میں کام کرنے والے وکیلوں کو معطل کرنا اور ان فرموں کو بند کرنا شامل ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ ایس آر اے نے ایک اور فرم میں کام کرنے والے ایک غیر منظم شخص کے خلاف بھی ایک حکم جاری کیا ہے جو اسے کسی بھی ایس آر اے ریگولیٹڈ فرم کے ساتھ یا اس کے لئے کام کرنے سے روکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واچ ڈاگ نے مزید شواہد جمع کرنے کے لیے ملوث دو فرموں کا فوری معائنہ بھی شروع کر دیا ہے اور ہمارے اقدامات کو مربوط کرنے کے لیے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بلوچستان میں ” باپ” کا کردار بدستور اہم رہے گا
چین میں پاکستانی آموں کی نمائش اگست کے تیسرے ہفتے میں
اسٹیٹ بینک کا شرح سود22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
باجوڑ، خار میں دہشت گردی،سی پیک کی دس سالہ تقریبات سادگی سے منانے کا فیصلہ
بریڈلی نے مزید کہا کہ ریگولیٹر اپنی نئی ہدایات پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے امیگریشن سیکٹر کا وسیع پیمانے پر معائنہ بھی شروع کر رہا ہے۔ اس کا آغاز آئندہ چند ہفتوں میں ہوگا اور اس میں پناہ کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنیوں کے مختلف طبقوں کو شامل کیا جائے گا اور ڈیلی میل کی تحقیقات میں اٹھائے گئے مسائل کو مدنظر رکھا جائے گا۔ جبکہ ایس آر اے ہمارے قوانین اور قانونی فرموں کے لئے دستیاب بہترین طریقہ کار کے بارے میں معلومات کو وسعت اور فروغ دے گا۔

Comments are closed.