ڈرامہ سیریل مجھے پیار ہوا تھا اختتام پذیر ہو گیا ہے ، اس ڈرامے کو بہت زیادہ ریٹنگ ملی ، اور ریٹنگ کی وجہ ہانیہ عامر ، زاویار نعمان اور وہاج علی کی ایکٹنگ ہے. ڈرامے کی کہانی لو ٹرائی اینگل ہے جس کو ان تینوں کی اداکاری کی وجہ سے بے حد سراہا گیا. زاویار نعمان نے ہانیہ عامر کے ایک شدت پسند عاشق کا کردار نبھایا ہے جو اپنی محبت کو پانے کے لئے کسی کو مار بھی سکتا ہے کسی کا گھر زندگی تباہ بھی کر سکتا ہے. ہانیہ عامر زاویار نعمان کے ساتھ شادی کرنا چاہتی ہے لیکن اسکی والدہ شادی کے دن بارات نہیں لیکر آتی ، اس کے بعد اس کی شادی اسی کے کزن وہاج علی کے ساتھ کر دی جاتی ہے ،
جس کے بعد کافی عرصے تک اسکو اپنا شوہر نہیں مانتی ، لیکن ایک وقت ایسا آتا ہے کہ اسکی محبت کے آگے ہار جاتی ہے اور اسکو اپنا شوہر مان لیتی ہے. زاویار نعمان آخری قسط تک کوشش کرتےہیں کہ ہانیہ عامر کو پا لیں لیکن ہانیہ عامر وہاج کے ساتھ رہنا پسند کرتی ہیں اور زاویار کو احساس دلاتی ہیں کہ وہ صرف اسے پانا چاہتا ہے لیکن اصل محبت تو وہاج علی کرتا ہے. ڈرامے کو بہت زیادہ پسند کیا گیا، وہاج اور ہانیہ کی جوڑی کے چرچے سوشل میڈیا پر بھی بہت زیادہ رہے ہیں.