عالمی ایوارڈ یافتہ پاکستان فلمساز حیا فاطمہ اقبال کی ایک اور فلم ایمی ایوارڈز کیلئے نامزد ہوگئی ہیں. انہوں نے یہ خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام پر شئیر کی اور سٹوری پوسٹ کی اس میں تفصیلی طور پر مداحوں کے ساتھ فلم کے حوالے سے گفتگو کی . حیا نے سٹوری میں لکھا کہ میری فلم
As Far They Can Run ایمی ایوراڈز کے لئے نامزد ہو گئی ہے .فلم میرپورخاص اور اردگرد کے علاقوں میں رہنے والے بچوں کی زندگیوں کے بارے میں ہے جو ذہنی معذوری کا شکار ہیں اور پھر انہیں کھلاڑی بننے کی تربیت دی جاتی ہے۔انہوں نے لکھا کہ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ میں ان بچوں اور کوچز کی محنت کو اپنے کام کے ذریعے دنیا کو بتاسکوں تاکہ یہ بچے مزید اونچی اڑان بھر سکیں۔
”حیا اقبال کی اس پوسٹ کے بعد ان کو مبارکباد کے ڈھیروں پیغامات مداحوں کی جانب سے موصول ہوتے رہے”. حیا اقبال یقینا نوجوان نسل کے لئے رول ماڈل ہیں. ہمارے پاس صرف حیا اقبال ہی نہیں ہیں اور بھی بہت سارے باصلاحیت لوگ ہیں لیکن بات صرف مواقع ملنے کی ہے. یاد رہے کہ حیا اقبال کی فلم میں شامل ثنا کپری نامی بچے نے گزشتہ ماہ برلن میں ہونے والے خصوصی اولمپکس میں حصہ لیا تھا۔