بالی وڈ کی سینئر اداکارہ مداکنی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ فلم رام تیری گنگا میلی جب ملی تو اندازہ نہیں تھا کہ فلمسٹار کون ہوتے ہیں ان کی اہمیت کیا ہوتی ہے. جب فلم لگی تو راتوں رات ہی میں سپر سٹار بن گئی ، مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ میں سٹار بن گئی ، شروع شروع میں تو احساس نہیں‌ہو رہا تھا کہ یہ کیا ہے لیکن آہستہ آہستہ احساس ہونے لگا کہ ہاں‌ہیروئن کا ہٹ ہونا یا سٹار بننا اہمیت کا حامل ہوتی ہے.

منداکنی نے کہا کہ جب میری فلم رام تیری گنگا میلی ہٹ ہوئی تو میرے پاس دو فلمیں آئیں میں نے ایڈوانس بھی لے لیا اور تھوڑی تھوڑی شوٹنگ بھی ہو گئی لیکن اس کے بعد پتہ نہیں وہ فلم بنانے والے کہاں گئے ، میں نے بہت ڈھونڈا ان کو تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن وہ کہیں نہ ملے. انہوں نے کہا کہ پہلی ہی فلم کے بعد مداحوں نے پہنچاننا شروع کر دیا . میں آج جو کچھ بھی ہوں وہ اپنی پہلی فلم رام تیری گنگنا میلی کی وجہ سے ہوں. اس فلم نے میری دنیا ہی بدل کر رکھ دی تھی یہ فلم ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے گی.

میں نے اور کاجول نے بوس و کنار کے سینز آسانی سے کر لئے علی …

چائلڈ لیبر آج سے نہیں جب سے پاکستان بنا ہے تب سے ہے مسرت مصباح

عفان وحید اور سونیاحسین ایک ساتھ فلم میں

Shares: