بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے فلموں میں واپسی کا ارادہ باندھ لیا ہے. انہوں نے اس حوالے سے تیاریاں بھی شروع کر دی ہیں ان کے پاس دو پراجیکٹ پائن لائن میں ہیں ، ایک فلم کرینہ کپور کے ساتھ ویرے دی ویڈنگ ہے . سونم کپور جو کہ آخری بار 2019 میں ایک بالی وڈ فلم میں آئی تھیں ، اس کے بعد انہوں نے فلموں سے تھوڑ وقفہ لیا اور وہ ماں بنی اس کے بعد انہوں کچھ عرصہ لندن میں گزارا، انہوں نے کہا کہ تھا کہ میں اپنی بیٹی پر توجہ دینا چاہتی ہوں. اس لئے فلموں سے دوری اختیار کی ہے لیکن میں کبھی بھی بالی وڈ نہیں چھوڑوں گی.

”سونم کپور نے اپنی بات کا مان رکھتے ہوئے بالی وڈ کی فلموں میں واپسی کا اعلان کر دیا ہے ”انہوں نے کہا ہے کہ میں‌ایک سال میں صرف دو پراجیکٹس کروں گی اور ایسا کام کروں گی جس میں اداکاری کرنے کی گنجائش موجود ہوگی. انہوں نے کہا کہ میں کیرئیر کی اس سٹیج پر ہوں جہاں مجھے اب سوچ سمجھ کر فلموں کا انتخاب کرنا ہے. میں بہت خوش ہوں کہ میرے مداح فلموں میں میری واپسی کا انتظار کررہے ہیں، جلد ہی میں اپی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کر دوں گی .

میں نے اور کاجول نے بوس و کنار کے سینز آسانی سے کر لئے علی …

چائلڈ لیبر آج سے نہیں جب سے پاکستان بنا ہے تب سے ہے مسرت مصباح

عفان وحید اور سونیاحسین ایک ساتھ فلم میں

 

Shares: