پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پرمزید 8 ارکان اسمبلی سندھ کو پارٹی سے نکال دیا
پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کو ووٹ ڈالنے پر بلال احمد،کریم بخش گبول کو پارٹی سے نکال دیا ،تحریک انصاف نے محمد علی عزیز، عمر اماڑی ، رابعہ اظفر نظامی کو بھی پارٹی سے نکال دیا ، سچانند لکھوانی سچل،سید عمران علی شاہ، سنجے گنگوانی کی بھی بنیادی رکنیت ختم کرکے پارٹی سے نکال دیا گیا
ارکان کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کو ووٹ دینے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا ،مقرر مدت کے اندر نوٹس کا تسلی بخش جواب موصول نہ ہونے کی صورت میں ارکان کی بنیادی رکنیت ختم کی گئی ہے سیکٹری جنرل تحریک انصاف عمر ایوب کے دستخط سے برطرفی کے نوٹس جاری کر دیئے گئے،تمام رہنماوں کو کسی بھی طرح سے پارٹی کا نام اور عہدہ استعمال کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے
190 ملین پاؤنڈ،ڈیم فنڈ کی تفصیلات دی جائیں، مبشر لقمان کا سپریم کورٹ کو خط
لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کو ایک سال،وزیراعظم کا شہداء کو خراج تحسین
سویڈن پولیس نے ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت دے دی
چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے ریکارڈ کروائے گئے 342 کے بیان پر دستخط کردیئے