اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات اور رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سیاسی نہیں ہے۔

باغی ٹی وی : برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کودیئے گئے خصوصی انٹرویومیں مریم اورنگزیب نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کا پاکستان کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے، مقدمہ عدالتوں میں رہا، مقدمہ تفتیش کے مراحل میں رہا اور ٹرائل کے عمل سے بھی گزرا، پھر ٹرائل کورٹ نے فیصلہ دیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا الزامات تھےکہ ایک شخص اختیارات کا ناجائز استعمال کرتا رہا، ایک شخص جو اپنے دفاع میں شہادت پیش کرنے میں ناکام رہا، مزید 4 مقدمات بھی ہیں جو ٹرائل کورٹس میں ہیں جن میں سے ایک کیس 19کروڑ برطانوی پاؤنڈ سے متعلق ہے، یہ ایک مقدمہ ہے جو پایہ تکمیل کو پہنچا اور ٹرائل کورٹ نے اپنا فیصلہ دیا، ایک شخص نے 15ماہ قانون سے فرار اختیار کیا اس کے خلاف عدالت نے فیصلہ کیا، کسی شک و شبہ کے بغیر بددیانتی ثابت ہونے پر عدالت نے اپنا فیصلہ دیا ایک کیس سائفر سے متعلق، ایک 9 مئی اور ایک بیرونی فنڈنگ کا کیس ہے، ایسے شخص کو کھلی چھوٹ نہیں دے سکتے جس نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی کے کارکنوں نے حساس تنصیبات کو نشانہ بنایا، 9مئی حملوں میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو رہی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی اپنے دفاع کے لیے عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے تھے لیکن نواز شریف نے نیب کی 150 پیشیاں بھگتیں، قانون کو دھمکیاں دینے سے آپ مقدمات سے نہیں بچ سکتے اور آپ عوام کو ہر دفعہ اندھیرے میں نہیں رکھ سکتے سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے اوپر لگنے والے تمام الزامات کا جواب دیا اور عدالتیں موجود ہیں جہاں الزامات کا جواب دینے کا سب کو حق ہوتا ہے۔

چین میں 5.5 شدت کا زلزلہ.عمارتئں منہدم متعدد افراد زخمی

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سیاسی مخالفین کو قید کروایا اور اپنے دور میں میڈیا کارکنوں پر بھی تشدد کرایا، پہلی بار دیکھا کسی سیاسی جماعت نے پیٹرول بمبوں کا استعمال کیا ہو،، بچوں اور عورتوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا گیا پرامن احتجاج کسی بھی سیاسی جماعت یا کارکن کا جمہوری حق ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ زمان پارک میں پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس اہلکاروں پر حملے کیے۔ کیا سرکاری املاک، اسپتالوں اور اسکولز پر حملہ کرنے والوں کو رعایت دی جا سکتی ہے؟ چیئرمین پی ٹی آئی 9مئی کے حملوں کے ماسٹر مائنڈ تھے۔ چیئرمین پی ٹی آئی سے معیشت کی خرابی کا پوچھا جائے تو وہ کابینہ پر ڈال دیتے ہیں چیئرمین پی ٹی آئی نے ریاستی تحائف بیچے اس لیے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سیاسی نہیں ہے۔

پاکستان میں انتخابات میں تاخیر ہو سکتی ہے،غیر ملکی ماہرین

وفاقی وزیر کا کہنا تھا چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے اختیارات کا استعمال کیا، نیب اور ایف آئی اے کو استعمال کیا، جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کیا گیا، پھر ہم نے 9 مئی کے واقعات دیکھے، 9 مئی کو فوجی تنصیبات، اسپتالوں اور ایمبولینسوں پر حملے کیے گئے کیپٹل ہل پر حملے میں ملوث لوگوں کو سزا دی جا چکی ہے، قانون میں آپ کو اپنے عمل کا جوابدہ ہونا پڑتا ہے، ایسا شخص جو عدالت میں مجرم ثابت ہو چکا ہو اسے گرفتار ہونا ہی ہے، ٹرائل کورٹ میں ریفرنس بھیجا گیا، 40 پیشیوں کے ذریعے دفاع کا موقع بھی دیا گیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مجھے ریاستی تحائف ملے میں نے توشہ خانہ میں جمع کرا دیئے لیکن چیئرمین پی ٹی آئی عدالت میں سوالوں کا جواب دینے سے قاصر رہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالتی حکم پر گرفتار کیا گیا اور کوئی احتجاج سامنے نہیں آیا۔

قبل ازیں وزیر اطلاعات اور رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر کسی کو یہ ابہام ہے کہ عمران خان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے تو اس تفصیلی فیصلے کو دیکھیں جس میں لکھا ہے کہ عمران خان کو موقع دیا گیا کہ وہ اپنا موقف پیش کریں عمران خان نے بیانیہ بنانے کی کوشش کی اور سوال پوچھے جانے پر ’ریاستی اداروں پر حملے‘ کیے۔

پاکستان دنیا بھر میں گنجان آبادی کے اعتبار سے کونسے نمبر پر؟

Shares: